Sun Saiyan By J Nikhat Complete Novel
Genre : Age Difference | Childhood Nikah | Politician Hero | Journalist Heroine | After Nikah Base |Romentic Novel With Happy Ending
Click the below link to download the novel
Sun Saiyan By J Nikhat Complete Nove
“کیا لگتا ہے مس میرال آپ کو؟ بہت مہان ہیں آپ۔۔؟میزان کے نام اپنی بقیہ ساری زندگی
ضائع کرکے مثال قائم کریں گی آپ،لوگ آپ کو آئیڈیالائز کریں گے،انفلوئینس ہوں گے آپ سے۔۔۔؟”
بات کو قطعی الگ رخ دیکر وه سینے پر بازو لپیٹے چند قدم کا فاصلہ سمیٹ کر
جواب طلب نگاہوں سے اسے دیکھنے لگا۔
جس کا چہرہ دھواں دھواں ہورہا تھا۔
“میں۔۔میں نے ایسا کب کہا۔۔۔؟”احتجاج میں چیخ پڑنے کی اس کی خواہش دکھ و صدمے سے
بهیگ کر لغزش کا شکار ہوئی تھی۔
“زبانی كلامی دلیل سے زیادہ ثبوت کو پائیدار مانا جاتا ہے، اور آپ کا رویہ سب سے
بڑا ثبوت ہے،اور یہ ہرگز بھی میرا ذاتی فلسفہ نہیں ہے دنیا کی عدالت اسی پر چلتی ہے۔۔۔”
اس کا متحمل لہجہ ویسا ہی مستحکم و مدلل تھا۔
جس پر ضبط سے کھڑی میرال کی آنکھوں میں تارے جھلملانے لگے تھے۔جو کم از کم مقابل
پر بےاثر تھے کیونکہ وه باران عثمانی تھا راست گوئی اس کی خوبی تھی لگی پٹی رکھنا
اس کی سرشت میں گویا تھا ہی نہیں۔
“خیر! اگر آپ اس غلط فہمی میں مبتلا ہورہی ہیں کہ یہ سب میں آپ کیلئے کر رہا ہوں
تو یہ آپ کی پرسنل چوائس ہے،جس پر میں عمل دخل ضروری نہیں سمجھتا۔۔۔”
بےپروائی سمیٹے وه اس پر سے نگاہ کیا رخ ہی موڑتا ہوا ریک سے موٹی سی
کتاب نکال کر اوراق کی گردان کرنے لگا تھا۔۔