Humzad by Marjaan Qutab Novel20448

Humzad by Marjaan Qutab

Romantic  Novel | Army based | Doctors based | Friendship Base | Family | Complete Novel 

  “صاف صاف بتاؤ منت، کون تھا وہ بندہ؟” مائدہ نے اسکے ہاتھ سے کتاب چھینتے ہوئے تفتیشی لہجے میں پوچھا۔ ایک پل کو منت کا دل ڈگمگا گیا۔ اس نے فوراً مائدہ کے چہرے سے نگاہیں پھیر لیں۔ مائدہ اسکو چھتی ہوئی، اندر تک پڑھ لینے والی نظروں سے دیکھ رہی تھی۔ اسکے اس طرح نگائیں پھیر لینے پر اسکے چہرے ہر ایک طنزیہ مسکراہٹ چھب دکھا کر غائب ہو گئی۔
” وہی، ایک فوجی کو چونا لگا رہی تھیں آپ والا ؟” مائدہ نے طنزاً کہا تو منت نے چونک کر مائدہ کو دیکھا جس کے تاثرات منت کو نا سمجھ میں آنے والے لگے۔
میں نے تمہیں بتایا تھا نہ کہ کسی نے میری مدد کی تھی جب میں مارگلہ کے پہاڑوں میں گم ہو گئی تھی سجاول کے بندوں سے بچتے ہوئے۔ ” اس نے بہت آہستگی سے کہا تو مائدہ ایک گہرا سانس لے کر اسکے برابر آ بیٹھی۔
” تم سے کتنی بار تو کہا ہے منت گاؤں میں رہو گی تو خیر سے رہو گی۔ معلوم ہے کتنا ڈھونڈ رہے تھے تمہیں میں اور مجاہد۔ سب پریشان ہو گئے تھے یار۔ مائدہ نے اسکے ہاتھ پر نرمی سے ہاتھ رکھتے ہوئے کہا تو منت نے کسی قدر حیرت سے اسے دیکھا۔

Download Link


Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *