Maan Dar Ishq BaShma Hastam Written By Samreen Shah

Genre : KhoonBaha Base | Forced Marriage | Age Difference | Innocent Heroin| Revange Base | Rude Hero |

Click the below  link to download the novel

Maan Dar Ishq Ba Shma Hastam Written By Samreen Shah

“خون بہا میں لڑکی چاہئیے بارہ سال کئ ہو یا ساٹھ سال کی تم نے کون سا

اس سے تعلق رکھنا ہے بس نام سے ساری زندگی سڑتی رہے گی ۔”

وہ نفرت سے سر جھٹک کر بولے

“ساٹھ کی ہو یا بارہ کی میرے پر فرض ہے اس کے حقوق پورے کرو اگر جب کوئی تعلق ہی

نہیں رکھنا تو آپ لوگ نکاح کی فارمیلٹی کیوں کرتے ہیں مزاق نہیں سمجھ لیا آپ نے

اس چیز کو ڈرایئکٹ نوکرانی رکھے لیکن خدارا ہاتھ جوڑتا ہوں ان لڑکیوں کی

زندگیوں سے کھیلنا بند کردیں نہیں کرنی مجھے شادی میں جارہا ہو یہاں سے ۔”

“رُک جاو صلاح الدین اگر تم نے ایک قدم بھی رکھا تو تم اپنے آغا جان کا مرا ہوا منہ دیکھو گے ۔”

اب صلاح الدین کا دل کیا خود کو شوٹ کردیں آج پہلے دفعہ اس کے دل سے یہ نکلا تھا کے

وہ ہادی کی جگہ مر چکا ہوتا یا پھر اس خاندان میں پیدا نہ ہوتا اس نے مڑ کر

سُرخ آنکھوں سے آغا جان کو دیکھا جتنا ان کا لہجہ مضبوط تھا

چہرے پہ بھی اپنے فیصلے سے کوئی گھبڑاہٹ نہیں تھی ۔

“آپ کیوں کررہے ہیں !۔”

“تمھیں ہادی کا چہرہ نظر نہیں آتا ان بے غیرتوں نے میرے زمان کے بیٹوں ک

و کیسے بےدردی سے مارا تمھیں اس کا خون میں لپٹا وجود جس سے کفن تک بھیگ چکا تھا نظر نہیں آتا ۔”

انسان بلیک میل کا حربہ ہمیشہ استعمال کرتا اور خاص کر اپنوں پر تو بالکل کرتا ہے

کیونکہ اس کئ آنا اپنے ساری رشتوں سے اہم تھی صلاح الدین تڑپ اُٹھا

“آغا جان !۔”

“بس پھر فیصلہ کرتے ہوئے ہادی کو ضرور یاد کرنا خان ، ورنہ تم بھی اس کے قتل میں شامل ہوگے ۔”

وہ کہتے ہوئے چل پڑے اور صلاح الدین وہی ساکت کھڑا رہا ۔

 

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *