William Wali Episode 03 Part 02
Writer Noor Rajput
فجر معراج کی زندگی تین دن کے اندر تین سو ساٹھ ڈگری پر گھوم چکی تھی۔ دل ٹوٹا تھا، مان ٹوٹا تھا،
جان سے پیارے شخص نے ہاتھ چھڑا لیا تھا اور تو اور ایک اجنبی شخص اُسکے ساتھ جڑ چکا تھا جسکے بارے میں وہ کچھ نہیں جانتی تھی۔
سارے خسارے سمیٹ لینے کے بعد وہ اب شکستہ سی اپنے گھر کے پرانے ٹوٹے پھوٹے لوہے کے گیٹ پر کھڑی تھی۔
بند جوتے کیچڑ میں بھر چکے تھے۔ سفید کپڑے داغ دار تھے اور اُسکی روح بھی تو ایسے ہی داغ دار تھی۔ گھائل تھی۔