DHAN-001-MMAN-NOVELISTAN
Do Humsafar Anjany by Meem Aina
“آپ رات کے اس پہر میرے کمرے میں کیا کر رہے ہیں سر ؟؟”
وہ سامنے کھڑے وجود کو اپنے کمرے میں داخل ہوتا دیکھ کر ایک دم پوچھ بیٹھی
جب مقابل اس کے سوال کو نظر انداز کرتا اپنے پیچھے دروازہ بند کرنے لگا۔
“یہ۔۔۔یہ دروازہ کیوں لاک کر رہے ہیں آپ ؟؟”
اسے لاک لگاتے دیکھ وہ گھبرا اٹھی پر اس کی پوری کوشش تھی کہ خود کو بااعتماد ظاہر کرے۔
سامنے کھڑے شخص سے یوں بھی اسے ایسی امید ہرگز نہ تھی۔
“کیا آپ اس بات سے واقعی انجان ہیں ؟؟”
اس کے قریب آتا وہ اسے گہری نظروں سے دیکھتا بولا تو وہ اس کے معنی خیز انداز پر لب بھینچ گئی۔
“کیا ہماری ایک دوسرے سے اس قدر پہچان رہ چکی ہے سر ؟؟”
وہ بے لچک انداز میں مستفسر ہوئی تو اس کے لہجے کی کاٹ محسوس کرتا مقابل مرد تکلیف سے آنکھیں میچ گیا
مگر یہ صرف لمحے بھر کا ہی کھیل تھا۔ لمحے کے گزر جانے کے بعد وہ خود پر واپس وہی سخت خول چڑھا گیا۔
“ایک دوسرے کے دل کا حال جان لینے میں آخر وقت ہی کتنا لگتا ہے!!”
وہ ایک دم اس کے قریب جھک کر سرگوشی نما انداز میں اسے باور کرواتا بولا تو اس کی نزدیکی پر وہ تیش میں آتی
اپنے دونوں ہاتھ اس کے سینے پر جماتی اسے پیچھے دهكیلنے ہی لگی تھی جب ایک دم دهماكے کی آواز سے کمرے کا دروازہ کھلا
اور کیمروں کی چکا چوند روشنی اور لوگوں کا جم گفیر کمرے میں داخل ہوتا انہیں بوکھلا گیا۔
“جی تو ناظرین جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں رات کے بارہ بجے پاکستان کے مشہور اور نامور بزنس مین غازان سکندر
اپنی جوان سالہ خوبصورت سیکرٹری شانزے جلال کے ساتھ ایک بند کمرے میں پاۓ گئے ہیں۔
دونوں فریقین کے مابین حد درجہ نزدیکی اور قربت سے آپ سب اندازہ لگا سکتے ہیں
کہ دونوں کے درمیان ناجائز تعلقات ۔۔۔۔”
اس سے پہلے کہ چیخ چیخ کر کیمرے کے سامنے بولتا
رپورٹر اپنا جملہ مکمل کرتا غازان سکندر اپنے ساتھ کھڑی تھر تھر کانپتی
شانزاے کو اپنے پیچھے کرتا اس رپورٹر کا مائک کھینچ کر دیوار میں مارنے کے بعد اس کے منہ پر پوری قوت سے مکا جڑ گیا۔
“اگر ایک لفظ مزید کہا
تو مجھے تمہاری زبان کاٹ کر بھوکے کتوں کے آگے پهينك دینے میں رتی برابر افسوس بھی نہیں ہوگا !!!”
وہ اس کے چہرے پر ایک اور مکا جڑتے سرد آواز میں غرایا تھا۔
اس کی دیوانگی دیکھتے پیچھے کھڑی شانزے خوف اور ذلت کے باعث چیختی اگلے ہی پل دونوں ہاتھ سختی سے
اپنے منہ پر جماتی زمین پر بیٹھتی چلی گئی۔ برسوں کی کمائی عزت پل بھر میں راکھ ہوتی نظر آ رہی تھی۔
Complete he??
yes complete hai