Manjhdar E Ishq  By Hina Asad

After marriage based Novels, Cousin marriage based novels, Multiple Couples Based

Download Link

ڈاکٹر اریج!

آپ کو ہالف لیو مل گئی ہے اب آپ جا سکتی ہیں وارڈ بوائےنے آ کر اسے بتایا۔

مگر میں نے تو چھٹی نہیں مانگی تھی اس نے پریشانی سے کہا!

وہ دراصل آپ کے فیانسی آئے تھے ہیڈ سے چھٹی لینے کے لیے تو

میں نے کہا آپ کو بتا دوں وہ باہر آپ کا انتظار کر رہیے ہیں۔

اس نے کچھ سوچتے ہوئے کہا اچھا تم جاؤ میں آتی ہوں۔

دیکھوں تو رات و رات میرا کونسا فیانسی پیدا ہوگیا ہے ۔کہتے ہی آگے بڑھی۔

سامنے فارس کو دیکھ کر ساکت رہ گئی ۔

تم نے میری چھٹی لی ہے اور تم میرے فیانسی کہاں سے ہوگئے۔۔

اریج نے اونچی آواز میں اس سے سوال پوچھا

اس کی تیز آواز نے سب کو اس کی طرف متوجہ کیا

سب ان دونوں پر غور کرنے لگے فارس نے آنکھوں ہی

آنکھوں میں اشارہ کیا کہ سب ان دونوں کو دیکھ رہے ہیں۔

اریج نے موقع کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فل حال

خاموش ہونے میں ہی عافیت جانی۔۔۔

اور اپنی چادر اور بیگ اٹھا کر اس کے ساتھ باہر نکلی۔

کچھ دور چلتے ہوئے رکی اب بتاؤ کیا مسئلہ ہے تمہارے ساتھ ؟ یہ سب کرنے کا کیا مطلب ہے تمہارا ؟

اس نے فارس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتے ہوئے غصے سے پوچھا ۔

آج میں خود کو بہت تنہا محسوس کر رہا ہوں ہو کسی

احساس کرنے والے ہم درد کی ضرورت تھی کچھ

لوگوں کے ساتھ کوئی رشتہ بھی نہیں ہوتا پھر بھی ان

سے اپنائیت کی خوشبو آتی ہے تمہیں بھی میں نے ان

ہی میں سے پایا فارس کے اتنے سنجیدہ رویے کو

دیکھتے ہوئے اس کا دل تھوڑا نرم ہوا۔۔۔۔۔۔۔

کچھ وقت چاہیے تھا تمہارا اس ناچیز کو ! اس نے جھکتے ہوئے اپنا ہاتھ آگے کیا ۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *