Dhadkano Ka Ameen By Ana Ilyas

Genre: Tragedy Past | Lawyer Based | Secret Agent | Chilhood Nikah | Happy ending Based Novel

Click the below link to download the Novel

Dhadkano Ka Ameen By Ana Ilyas

ابھی وہ بيٹھی اپنا موبائل اٹھا کر صوفے کو غور سے ديکھ ہی رہی تھی کہ کوئ اسکے کان کے قريب آيا۔

“کيسی ہے ميری رانی” گمبھير لہجے نے لمحہ بھر کو اسے دہشت زدہ کيا۔

وہ پھٹی پھٹی آنکھوں سے اس ہيولے کو ديکھ رہی تھی جو اب بھی اسکے چہرے کے قريب تھا۔

چند ہی لمحے لگے تھے اسے خود کو سنبھالنے ميں جلدی سے کھڑی ہوئ۔

“کيوں آۓ ہو يہاں؟” درشت لہجے ميں سوال کيا۔

ساتھ ہی ساتھ کپ پہ گرفت سخت کی۔

“اپنی رانی سے ملنے بھی نہيں آسکتا تو تف ہے پھر ميری بہادری پر۔۔۔”لہجے ميں بدمعاشوں والا ٹچ تھا۔

“مل لئے اب نو دو گيارہ ہوجاؤ” وہ بھی يماما تھی۔ کسی سے نہ ڈرنے والی

وہ جو کوئ بھی تھا۔۔ يماما کے انداز پر قہقہہ لگاۓ بغير نہيں رہ سکا۔

“دوری کي باتيں جانے دو۔۔”دل پر ہاتھ رکھے وہ بڑے انداز ميں گنگنايا۔

“اگر تو تم سرتاج يا وقار کے بندے ہو اور مجھے فضول ميں دھمکانے کی خواہش

سے آۓ ہو تو ايک بات ذہن نشين کرلو۔۔ مين مر تو جاؤں گی مگر ان

کے کيس سے پيچھے نہيں ہٹوں گی” وہ اسے وارن کرتے ہوۓ بولی۔

اب وہ ہيولا صوفے سے اٹھ کر اسکے قريب کھڑا تھا۔

بھاری بھرکم داڑھی اور لمبے بال تھے مگر اندھيرے کے سبب اسکے چہرے کی ہئيت واضح نہيں ہورہی تھی۔

“مريں ميری جان کے دشمن” محبت سے چور لہجے ميں بولے والے جملے پر وہ دنگ رہ گئ۔

بات سنو تم۔۔ يہ اپنا ٹھرکی انداز کسی اور پہ جا کر آزمانہ يہاں کوئ فرق نہيں پڑنے والا”

وہ پھر چٹانوں کے سے سخت لہجے ميں بولی۔”

“کسی اور کی ان باتوں سے تمہيں فرق واقعی نہيں پڑنا چاہئيے۔۔ ورنہ اس شخص کی موت

ميرے ہاتھوں لکھی جاۓ گی”اپنی بات ختم کرکے اسکے چہرے پر بکھری لٹوں کو پھونک ماری۔

“ارے جاؤ” وہ اسکی ديدہ دليری پر حيرت سے نکلتے ہوۓ اسکی بات کو ہوا ميں اڑانے کے سے انداز ميں بولی۔

“جاؤں گا بھی۔۔ اور تمہيں لے کر بھی جاؤں گا۔ مگر آج نہيں۔۔آج تو بس يار کے ديدار کو آيا تھ

ا۔۔”اسے زچ کرنے والے شرير لہجے ميں اپنی بات کہہ کر بالکنی کی جانب بڑھا۔

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *