Mohay Piya Milan Ke Aas By Huma Waqas
Genre , jungle based, kidnapping, age difference, thriller, drama, urdu Novel
”کیا ہے۔۔۔ کس بات پر اکڑ رہی ہو ہاں ۔۔۔شادی ہو رہی ہے نا دس دن بعد تو کیا ہے اس میں “
نجف کی باتیں اور اس کی گرفت نے اذفرین کی روح تک جھنجوڑ دی ۔ اس کی اس بات پر
بے ساختہ اسکا ہاتھ اٹھا تھا اور نجف کے گال پر زور دار آواز سے پڑا تھا ۔
”تھپڑ کیوں مارا مجھے ۔۔۔ تم کیا سمجھتی ہو خود کو “
نجف نے کی آنکھیں غصے سے سرخ ہو چکی تھیں ۔ ناک کے نتھنے پھول گۓ
نجف کی کنپٹی کی رگیں تن گٸ تھیں ۔ تھپڑ کے درد سے زیادہ اسے اپنی یوں تذلیل کے احساس نے
پاگل کر دیا تھا ۔ پتا نہیں کیوں اسے اذفرین کا چہرہ کبھی ایمیلی کا چہرہ لگ رہا تھا اور کبھی اذفرین
کا چہرہ لگ رہا تھا ۔ لبوں کو سختی سے ایک دوسرے کے ساتھ پیوست کیے ، اذفرین کی دونوں
کلاٸیوں پر گرفت مضبوط کیے اس کے بازو اوپر کرنے کی کوشش میں وہ اپنی پوری قوت لگا رہا تھا ۔
” چھو ڑیں مجھے آپ ہوش میں نہیں ہیں چھوڑیں۔ں۔ں۔ں ۔ں “
اذفرین پوری قوت سے چیخی تھی نجف کا بھاری بھرکم وجود اور شیطانی قوت کی گرفت
اس کے نازک سے وجود کی ہر سعی کو ناکام بنا رہا تھی ، اپنی نازک سی کلاٸیوں کو مڑوڑ کر اس
کی گرفت کو ختم کرنے کی سعی میں اذفرین کا چہرہ سرخ پڑ گیا آنکھوں کی پتلیوں میں آنسو کی تہہ ابھرنے لگی تھی ۔