Meri Talab Ka Chand Novel By Farah Bhutto 

GENRE : cousin marriage based | Docter hero based | Emergency nikkah based| Rude hero based

“مجھے ابھی گھر جانا ہے مجھے یہاں نہیں رہنا۔” ندا نے بھیگی اواز میں ضد کی۔
“پاگل مت بنو ندا۔”وہ جھنجھلایا۔”میں بیٹھا ہوں نا اکیلی تو نہیں ہو۔”
“آپ نظر ہی نہیں آرہے۔” ندا نے سادگی سے کہا تو حطیم نے بے اختیار سر پکڑا۔
مجھے دیکھ کر کیا کرنا ہے بس محسوس کرو میں تمہارے ساتھ ہوں پھر

اس نے نرمی سے کہہ کر ندا کا ہاتھ اپنے مضبوط ہاتھ میں پکڑا اور اپنے ساتھ بٹھا لیا۔
“اب تسلی ہوئی۔” اس نے ندا کا ہاتھ دبا کر پوچھا تو ندا کو اندازہ ہوا کہ اس اندھیری رات کی

تاریکی میں وہ حطیم کے انتہائی قریب بیٹھی ہے اور اس خیال کے اتے ہی اس کے مساموں سے پسینہ پھوٹ نکلا۔
“کتنا ڈر رہی ہو پورا ہاتھ پسینے سے تر ہو گیا ہے۔”حطیم نے نرم ای ہتھیلی کی نمی محسوس

کی۔ندا خاموش رہی کیا کہتی اب تو دہرے ڈر کا سامنا ہے۔
“آپ سو جائیں میں نے خواہ مخواہ اپ کی نیند خراب کی۔”اس نے آہستہ سے کہا۔
“اب تو ہو گئی خراب۔” حطیم نے صوفے سے ٹیک لگا لی۔مردانہ پرفیوم کی

خوشبو ندا کو ڈسٹرب کرنے لگی۔دل بےربط دھڑک رہا تھا۔
“تمہاری پلس کی رفتار بھی بہت تیز ہے۔”حطیم نے محسوس کیا تو اس کی کلائی تھام کر نبض ٹٹولی۔
“مجھ سے ڈر رہی ہو۔؟”اس نے اچانک پوچھا تھا۔ندا کو جھٹکا سا لگا۔
“ہاں۔”وہ صاف گوئی سے بولی۔حطیم چپ سا ہوگیا۔بجلی ایک بار پھر زور

سے کڑکی اور اس روشنی میں ندا کا گورا سراپا چاندی کی طرح چمکا

Download Link

Direct Download

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *