Sang Chiti By Rafia Sheikh

Wani Based | Feudal System | Second Marriage based | Age difference Marriages | Village & Haveli-based | Harmful Customs  Child Marriage

یہ کہانی ہے ایسی بچی کی جسے محض دس برس کی عمر میں ونی کر دیا گیا۔۔۔

یہ کہانی ہر اس بچی کی ہے جو آج بھی ہمارے ملک میں ونی ہونے کی سزا کاٹ رہی ہیں

اور اپنے ناکردہ گناہوں کی معافی طلب کرتے ہوئے اذیتیں جھیل رہی ہیں۔۔۔

…………

سائیں وہ۔۔۔ میں کالج جانا چاہتی ہوں ۔۔”
انگلیاں مروڑتے ہوئے بڑی مشکل سے اپنی بات کہی۔۔
ماری ادھر دیکھو۔۔۔ تم کا لج نہیں جاؤ گی تو نہیں جاؤ گی۔۔۔ میں تم پر یا کسی پر بھروسہ نہیں کر سکتا۔۔۔

تم اس لڑکے کو پسند کرتی ہو یا نہیں لیکن میرا تمہارے لئے ایک مقصد رہا

ہے۔۔۔ ڈاکٹر بن جاؤ پھر جو تمہیں پر پوز کرے اسکے ساتھ شادی کر لینا لیکن ابھی میری طرف سے

تمہیں اس معاملے میں کوئی ڈھیل نہیں ملے گی یاد رکھنا میری بات سمجھی۔۔۔”
اب کے احنف نے ماری کا منہ دبوچ کر کہا۔۔ اسکے الفاظ تھے یا چابک کہ ماری اپنی جگہ سے ہل نہیں سکی۔۔
وہ اسے کتنا غلط سمجھ رہا تھا۔۔۔ کیا وہ اسے سمجھ ہی نہیں سکا تھا ان ماہ و سال میں ۔۔۔ کیا محبت صرف اس نے کی تھی۔۔
وہ اتنے عرصے میں اس سے محبت کا کوئی رشتہ ہی جوڑ نہیں سکا تھا۔۔
وہ اسکا ہاتھ جھٹک کر سیڑھیاں پھلانگتی ہوئی اپنے کمرے میں بند ہو گئی۔۔
آج اسکی محبت کا بت پاش پاش ہو چکا تھا۔۔
وہ کتنی ہی دیر اپنی کی گئی خاموش محبت پر آنسو بہاتی رہی۔۔۔

Download Link

Direct Download

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *