Ik Paigham E Mohabbat By Mirha Khan

After Nikah based  | Friendship Based  |  Multiple Couples Base| Second Marriage | Age Difference 

بابا سنیں تو،،،

ہاں بولو۔۔ انہوں نے مصروف سے انداز میں کہا۔

بابا، ویر بھائی شادی کے بعد بھی ایسے ہی کپڑے دھویا کریں گے ؟

بھابھی کہیں گی سنیے جی ذرا یہ بچوں کے “کچھے”

تو دھو دیں۔ ہاہاہاہاہاہاہاہا ،،،، وہ دوہرا ہو کر ہنسنے لگا۔

اسے جیسے یہ سوچ کر ہی مزہ آیا تھا۔ عدیل شاہ نے ہاتھ میں پکڑا

تولیہ اس کے منہ پر دے مارا۔ تهپ کی آواز کے ساتھ تولیہ اسکے منہ پر لگا۔

وہ جو دوہرا ہو کر ہنس رہا تھا توازن بگڑنے پر دھڑام سے نیچے گرا۔

اب کہ ویر کا قہقہہ گونجا تھا۔ عدیل شاہ نے شرارت سے ویر کو دیکھا

جسکا چہرہ ہںسنے سے سرخ پر چکا تھا۔ سیاہ داڑھی سے ظاہر ہوتا

ننھا سا ڈمپل اپنی ذرا سی جهلک دکھا کر شرماتے ہوۓ چھپ گیا۔

میر سے اپنی بے عزتی برداشت نہ ہوئی۔ اسنے ڈرائیر سے پینٹ کھینچ کر

نکالی اور ویر کی طرف پھینکی جو اسکے منہ پر جا کر لگی۔

اب کہ عدیل شاہ کے منہ سے ہنسی کا فوارا ابلا۔ ویر نے کھڑے ہوتے

صابن سے لتھڑے کپڑے میر کو کھینچ مارے۔

غلطی سے عدیل صاحب بیچ میں آ گئے اور یہ گئے سارے کپڑے انکے منہ پر۔۔۔۔

میر کا چھت پھاڑ قہقہہ گونجا۔ اب کہ عدیل شاہ بھی میدان میں اتر آئے۔

ویر نے اپنا بچاؤ کرتے بھاگنا چاہا لیکن میر نے اسے پاؤں سے پکڑ لیا جس سے ویر اسکے اوپر دھڑام سے گرا۔

میر اسے پیچھے ہٹاتا کھسکنے لگا لیکن عدیل صاحب نے صابن کی جھاگ دنوں کے منہ پر مل دی۔

اب ہوا “باقاعدہ جنگ” کا آغاز۔۔ یہ تو ہر “اتوار کی صبح” کا منظر تھا۔۔

بات بات پر نوک جھونک کرتے زندگی کو اپنے انداز سے جیتے

اس گھر کے مكین ایک دوسرے کو کافی تھے۔

 

Download Link

Direct Download

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *