Sar Nakhal Jaan Koi Maujza by Nosheen Fayyaz Novel20157
Sar Nakhal Jaan Koi Maujza by Nosheen Fayyaz
Digest Novel | Social Romantic Novel
“تمہیں مجھ سے کیا مسئلہ ہے اور چہرہ کیوں چھپارہی ہو۔”
“کوئی مسئلہ نہیں ہے۔کہا تو ہے جاؤ یہاں سے۔”اسکی پکار کا بھیگا پن کہ رہا تھا یہاں سے مت جاؤ اور وجاہت نے بہت شدت سے اس پکار کو سنا تھا۔
“تمہیں ہوا کیا ہے پہلے یہ بتاؤ پھر میں یہاں سے جارہا ہوں۔”
“عدت میں ہوں۔طلاق دے دی ہے مجھے ابتسام نے۔سن لیا اب؟جاؤ یہاں سے۔”وہ چیخ اٹھی تھی۔
حیرت کا ایک پہاڑ تھا جو اس پہ ٹوٹا تھا۔ابھی تو اسے یہ یقین نہیں تھا کہ وہ شادی شدہ ہے اور اب وہ طلاق کی کہانی سنارہی تھی۔دل چاہ رہا تھا کہ اعتبار نہ کیا جائے مگر اعتبار نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔
“تم چپ کرو اور مجھے بتاؤ کہ ہوا کیا ہے؟”
درد کے کھاتے کھولنا اور چن چن کر دکھ نکال کر سامنے رکھنا آسان تو نہیں تھا۔وہ کتنی ہی بار روئی تھی۔
وجاہت کی نظر اس کے چہرے پر ہی تھی۔معلوم نہیں کیوں اس کے دل نے بہت شدت سے اس لڑکی کے آنسو سمیٹ لینے کی خواہش کو سر اٹھاتے محسوس کیا تھا۔
اس لمحے اس نے بےاختیار انیہ کو بھلادیا تھا۔اس نے محسوس کیا جو تعلق وہ انیہ سے اتنے سالوں سے نہیں بناپایا۔انجانے میں اس لڑکی سے بن گیا تھا۔
“اب کیا کرنا چاہتی ہو۔”
“اب کیا ہوسکتا ہے۔”اس نے جواباً سوال داغا۔
“اگر تم مناسب سمجھو تو بتاؤ کہ تم ہو کون۔میں ہی نہیں بابا جان بھی جانتے ہیں کہ تمہارا یہاں آکر کرائے کیلیے کمرہ طلب کرنا بےوجہ نہیں تھا۔کچھ تو ہے جو تم چھپارہی ہو۔”آئرہ نے سپید پڑتے چہرے سمیت اسے دیکھا۔
Download Link
Direct Download
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕
