Inteha E Ishq By Pari Vash

Hidden Nikah Base |  Force marriage | Haveli Based | Rude hero | Four Different Love story based | Cousins Bonding | Friendship Based | Romantic Novel

“اب کیا وہیں چھپکلی کی طرح چپکی رہو گی؟یا ہٹنے کا ارادہ ہے؟”وہ سنجیدگی سے کہہ رہا تھا پر آنکھوں میں شوخ سی چمک تھی۔وہ اپنی بات تو کہہ چکا تھا۔اسے سمجھا چکا تھا اور اب وہ بچوں کی طرح ناراض کھڑی تھی۔ہاشم اسے اداس نہیں دیکھ سکتا تھا اسلیے بول پڑا۔
اسکی بات پر نازلی نے تپ کر اسے دیکھا۔پھر خود پر ضبط کرتی وہاں سے ہٹتی باہر کی طرف بڑھنے لگی۔
“سنو۔۔۔”ہاشم نے پکارا۔وہ رکی پر پلٹ کر نہ دیکھا۔
“رونا مت۔۔۔۔”اسنے مدھم آواز میں کہا۔اسکی بات پر نازلی کے رکے آنسو ایک دم ٹوٹ کر گالوں پر گرے تھے۔
“میں نے رونے سے منع کیا ہے مسز ہاشم اور آپ رونے لگ گئی ہیں۔”وہ پیار بھرے لہجے میں بولا۔
نازلی نے غصے سے پلٹ کر اسے دیکھا۔اسنے آنسوؤں کو صاف کرنے کی کوشش نہیں کی تھی۔
“کیوں نہ روؤں میں ۔۔۔۔ہر بات پر آپکی مرضی نہیں چلے گی۔میں روؤں گی اور جتنا میرا دل چاہے گا اتنا روؤں گی۔۔۔ سمجھے آپ۔۔۔۔”وہ ضدی انداز میں کہہ رہی تھی۔بات کرتے آنکھوں سے ایک کے بعد ایک آنسو گر رہا تھا۔وہ سر جھکائے بڑبڑانے میں مصروف تھی۔جب ہاشم اسے دیکھتا اٹھ کر اسکی طرف بڑھا پھر اسکے عین سامنے کھڑا ہوا۔
“اچھا رو لو ۔۔۔ پر آنسو بہانے کے لیے ایک عدد کندھے کی ضرورت ہوتی ہے۔لو میرے کندھے پر سر رکھ کر رو لو۔”مدھم آواز میں کہتا وہ اسکا سر تھام کر اپنے کندھے سے لگا گیا۔
نازلی نے اسے دور نہ کیا بلکہ اسکے کندھے سے سر ٹکا کر آنسو بہاتی اسکا کندھا بھگونے لگی۔

Download Link

Direct Download

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *