After Marriage, Age Difference, Family Drama, Innocent Heroin, Romantic Urdu Novel, Rude Hero Based, Second Marriage Based
Shikast E Muhabbat By Fatima Tariq Novel20221
Shikast E Muhabbat By Fatima Tariq
Second Marriage | Rude Hero | After Marriage | Age difference | Romantic Novel
ہاۓ ڈارلنگ کیسی ہے میری جان عبیرہ نے مڑ کر دیکھا تو اسے اپنے بالکل پاس فاہد بیٹھا ہوا دیکھئی دیا۔۔
تم تم یہاں کیا کر رہے ہو۔۔۔وہ ایک دم اُٹھ کر کھڑی ہو گئی۔۔۔
ارے سوئیٹی میں تم سے ملنے آیا ہوں۔ کیا یار ایک بار میں نے نا کیا کر دی تم نے تو جھٹ سے اتنے امیر آدمی سے شادی کر لی۔۔ وہ ہنستے ہوۓ بولا۔۔۔اور اس کے مقابل کھڑا ہو گیا۔۔۔
تم دفع ہو جاؤ۔مجھے تم سے کوئی بات نہیں کرنی۔ عبیرہ اس سے دور ہوتے ہوۓ بولی۔۔۔
ارے روکو میری جان اتنی جلدی تو میں تمہارا پیچھا چھوڑنے والا نہیں۔۔فاہد سے جھٹ سے عبیرہ کا ہاتھ پکڑ لیا۔۔وہ اندر تک کانپ گئی۔۔اور اہنے ہاتھ کو چھڑوانے کی کوشش کرنے لگی۔
لو چھوڑ دیا فاہد نے ہاتھ چھوڑتے ہوۓ کہا۔۔عبیرہ نے جلدی سے اپنے دونوں ہاتھ چادر کے اندر کر لیے۔۔۔
فاہد میں تمہیں آخری دفع بول رہی ہوں میرا پیچھا چھوڑ دو۔۔ورنہ میں شہریار کو سب بتا دوں گئی۔پھر وہ اپنے طور پر تم سے نپٹ لیں گے۔۔۔عبیرہ اسے وارنگ دیتے ہوۓ انداز میں بولی۔۔۔
ہاہا شہریار تمہارا شوہر جس نے آج تک تمہیں بیوی تک نہیں مانا۔وہ تمہارا یقین کرے گا۔۔مس عبیرہ اس خوش فہمی سے نکلو۔ اور یہ جان لو۔اگر تم نے میرا فون نا اُٹھایا یا آگے سے میرا نمبر بلاک کیا۔میری کسی بھی بات کو انکار کیا۔تو پھر میں خود جا کر
تمہارے شوہر کو سب بتا دوں گا۔۔اور ایسا بتاؤں گا
کہ اسی دن تم گھر سے بے دخل کر دی جاؤ گئی۔۔۔میرے پاس تمہارے سارے میسجیز ہیں۔۔ وہ سب دیکھا دوں گا۔۔۔وہ شیطانی مسکراہٹ چہرے پر سجاۓ بولا۔۔۔
عبیرہ کے پاؤں تلے سے زمین نکلی۔
وہ اسے طنزیہ نظروں سے دیکھتا واپس مڑ گیا۔۔۔عبیرہ ایک دم بینچ پر بیٹھی۔۔تبھی فری ہاتھ میں کچھ کھانے کے لیے لیتے ہوۓ ا سکے قریب آئی۔۔۔
لو کھا لو۔۔وہ اس کے قریب چیزین رکھتے ہوۓ بولی۔۔
کیا ہوا عبیرہ رو کیوں رہی ہو۔۔آنٹی تو ٹھیک ہیں۔۔فری ایک دن اس کے قریب نیچے بیٹھ کر بولی۔۔۔
فری فری فاہد فاہد آیا تھا یہاں۔۔۔۔۔۔عبیرہ نے بہ مشکل اپنے الفاظ پورے کیے۔۔۔۔
واٹ کیا بولا اسنے وہ فوراً بولی۔۔۔۔
عبیرہ نے سب بتا دیا۔۔۔جیسے ان کر فری بھی ڈر گئی۔۔
عبیرہ ا سکے بتانے سے پہلے تم بتا دو۔ شہریار بھائی ضرور سمجھے گیں۔۔فری اسے ساتھ لگاتے ہوۓ بولی۔۔۔
نہیں فری۔وہ کبھی بھی نہیں سمجھیں گے۔۔انہیں تو پیلے ہی مجھ پر یقین نہیں اس سے کے بعد تو وہ مجھے گھر سے ہی نکال دیں گے۔۔اگر میرے ماتھے پر
طلاق کا دھبہ لگ گیا۔تو امی تو جی نہیں پائیں گئی۔۔وہ اپنا سر ہاتھوں پر گرا کر بولی۔۔۔

Download Link
Direct Download
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕