Rang E Jaaah by Dr Mlaika Farman (ongoing)

Islamic |Drama | Revenge | Heartbreak |Emotional | Faith | Morality

Description

ایک بکھرے خاندان کی داستان، جہاں انتقام اور محبت کا سنگم زندگی کو بدل دیتا ہے۔
رابیل کی محبت عبادت کی طرح اُس کی زندگی میں روشنی لے کر آتی ہے۔
یہ کہانی درد، ماضی کے زخم اور روحانی شفا کی ہے۔

SNEAK PEAK

بی جان،میں اپنی زندگی کہ اس مقام پر ہوں‘‘ جہاں ایک شخص کے چھوڑ جانے پر میں نے اپنی زندگی میں فل سٹاپ لگا دیا ہے۔میں اس فل سٹاپ سے آگے نہ خود جارہی ہوں اور نہ کسی کو آنے دے رہی ہوں’’۔رابیل اب کی بار روکر بولتی ہے۔

تو کیا ساری زندگی اس ایک انسان کے غم میں مبتلا رہنا چاہتی ہو جس نے تمہیں چھوڑتے وقت یہ بھی نہیں سوچا کہ تم پر کیا گزرے گی۔‘‘جو چھوڑ جاتے ہیں ان کا غم زیادہ دیر دل کو نہیں لگانے دیتے۔ان کو جی کر دیکھاتے ہیں کہ ہم ان کے بغیر اب زیادہ بہتر اور اچھی زندگی گزار رہے،چھوڑنے والے کو اتنا قابل بن کے اور نکھر کے دکھاو کے وہ آپ کو چھوڑ جانے پر پچھتائے ۔اسے پچھتاوا ہو کہ کیوں اسنے آپکو چھوڑ دیا۔اگر ساری زندگی اس طرح ناکامی اور اسکی  یاد میں گزار دی تو چھوڑنے والے کو اور خوشی ہو گی کہ میں نے اسے چھوڑ کر اپنی زندگی کا اچھا فیصلہ کیا۔’’

اور جو انسان آپ کے لیے آپ کی پوری زندگی ہو اس کے چھوڑ جانے پر بھی کیا اتنا عرصہ تکلیف نہیں کاٹنی چاہیے؟؟

نہیں۔بی جان تلخ لہجہ سے بولتی ہیں۔‘‘جو چھوڑ جاتے ہیں وہ اپنے ہوتے ہی نہیں۔اور جو اپنے ہوتے ہیں وہ چھوڑ تے نہیں’’۔رابیل

بی جان مجھے کچھ عرصہ تو لگے لگا اس غم سے باہر نکلنے میں۔میں اتنی مضبوط نہیں ہوں اور نہ ہی اتنی پتھر دل کے میرے ذہن دل اور دماغ سے سب ایک دم نکل جائے۔میں جتنا ماضی کو خود سے الگ کرونگی وہ اتنا مجھ پر حاوی ہوگا۔تو بہتر نہیں کہ میں ایک مدت اس ماضی کواچھے سے غم میں گزار کرپھر خود ہی اس کو دفن کر دوں۔رابیل بی جان کو دیکھ کر بولتی ہے۔

اور کتنا عرصہ تم رہوگی اس ماضی میں؟؟

پتہ نہیں۔‘‘جب ساتھ سات سال کا تھا تو غم بھی تو اتنا گہرا ہوگا نہ۔’’

تو تم اسے بھول کیوں نہیں جاتی رابیل؟ ماضی میں رہ کر بھی خود کہ اذیت ہی دینی ہے۔بی جان رابیل کے لیے فکرمند ہوتے ہوئے کہتی ہیں۔

بی جان کیا وقت کی گرد ہر یاد کو مٹا سکتی ہےوہ سات سال

سات برسوں کی کہانی ہر دن ہر رات

ایک ایک لمحہ اسی کی یاد میں سانس لیتی رہی۔

جس کے ساتھ زندگی نہیں،بلکہ سات جہان تک کے خواب دیکھے

جس کے نام کی دعائیں مانگیں

جس کی یاد میں دل دھڑکا

اسے کیا یہی بھول جانا ممکن ہے؟؟؟

بی جان یہ بھول جانا اتنا آسان نہیں ہے

محبت کو وقت نہیں مٹاتا صرف چپ کروادیتا ہے

ہاں وقت لگ سکتا۔اور وقت لگے گا۔مگر شائد بھولا نہ بھی جا سکے۔اب کی بار وہ آنکھوں میں نمی لے کر بولی۔

رابیل میں تمہیں ایسے بکھرتا ہوا نہیں دیکھ سکتی میری بچی۔مجھے تکلیف ہوتی ہے تمہیں اس اذیت میں دیکھ کر۔

گھر سے باہر نکلو،خود کو کھلی ہوا میں سانس لینے دو زخم تب ہی بھریں گے۔گھر رہ رہ کر ان زخموں کو مزید گہرا مت کرو۔بی جان پریشان ہوتے ہوئے بولی۔

ہمم۔وہ یہ کہہ کر اٹھ کر کمرے میں چلی جاتی ہے ۔اب اس میں مزید ہمت نہیں تھی کہ وہ بی جان کا سامنا کرے۔

اور بی جان میں بھی اتنی ہمت نہیں تھی کہ وہ اپنی جان سے پیاری پوتی کو اس انسان کے لیے ہر پل مرتا دیکھیں جس نے اسے چھوڑتے وقت بلکل بھی اسکا خیال نہیں کیا

(*********)

Episode 01

Download Link

Direct Download

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *