Dilon Ke Milan By Qamrosh Shehk Novel20385
Dilon Ke Milan By Qamrosh Shehk
Digest Novel | Social Romantic Novel | Complete Novel
“جانتی ہو کس قدر مشکل میں ڈال دیتی ہو میری جان کو اس طرح کی حرکتیں کرکے۔”ذومعنی میں مدھم سرگوشی تھی جو انابیہ کی سمجھ سے بالاتر تھی۔
“میں گھوم رہی تھی کہ اچانک وہاں آپکا بلیک ڈوگ آگیا تھا۔میں ڈر کر اس روم میں بھاگی تھی۔”
“اف اللہ۔”سید ابتہاج عالم نے اپنا سر تھام لیا۔
“لیا ہوا میں نے کچھ غلط کہا۔”ہرنی آنکھوں میں بےپناہ معصومیت تھی۔
“مہیں میری جان۔آپ بھلا کچھ غلط کہ سکتی ہیں۔”
میری جان پہ وہ بری طرح جھینپ کر رہ گئی۔سرخ و سفید گالوں پہ لالی سی اترنے لگی تھی۔بےخودی میں ہی اس کا ہاتھ اٹھا تھا اور اس کے گالوں پہ پھیلتا چلا گیا۔اس دہکتے لمس پہ انابیہ کی جان جیسے نکلنے لگی۔
“تم نے کبھی آئینہ دیکھا ہے۔”سرگوشی نہایت مدھم تھی۔ان ہرنی آنکھوں میں حیرانگی کے لاکھوں سوالات جنم لے رہے تھے۔جن کی تحریر پڑھنا سید ابتہاج عالم کیلیے کوئی مشکل نہیں تھا۔
“تم بہت خوبصورت ہو۔چودھویں کے چاند کی روشنی جیسے تمہارے اندر سے پھوٹتی ہو۔ان ہرنی آنکھوں میں اس قدر چمک ہے کہ اگر کوئی ان میں ڈوب جائے تو پر مارنے کی بھی جگہ نہ ملے۔تمہاری شگرفی ہونٹ جیسے کوئی داستان رقم کررہے ہو۔کوئی حسین کتھا سنا رہے ہو جسے پڑھنے کا جی کرتا ہے۔”سید ابتہاج عالم دھیرے دھیرے بولتا اس کے چہرے کے ایک ایک نقوش پہ ہاتھ پھیر رہا تھا اور انابیہ اس کی تو جان ہی نکلی جارہی تھی۔اس سے پہلے کہ وہ پیچھے ہٹتی سید ابتہاج عالم نے اس کی نازک مرمریں کمر پر اپنی گرفت کا حصار کھینچ دیا۔وہ مکمل طور پہ اس کے مضبوط بازوؤں میں مقید ہوکر رہ گئی تھی۔

Download Link
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕