Jhilmil Karti Bahar By Qamrosh Ashok

Student teacher base |University base | Cousin marriage base | Romantic novel novel| Happy ending
Novel code: Novel20483

” میں تم سے کہہ رہا ہوں کسی اور سے نہیں جلدی آؤ۔۔۔” اب کے ان کی آواز میں اختی تھی غصے کی جھلک نمایاں تھی مسکان کو تو اپنے رہے سہے اوسان بھی زائل ہوتے محسوس ہوئے تھے سر سکندر کو اس کی حالت کا اندازہ ہو گیا تھا جبھی خود گاڑی سے نکلے اور اس کا ہاتھ پکڑ کے گاڑی میں بٹھایا اور فوراً سے بیشتر گاڑی۔ نئے راستوں پر گامزن کر دی۔۔۔
” آ۔۔۔۔۔۔آ۔۔۔۔۔۔۔آپ۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے۔۔۔۔۔۔۔ ک۔۔۔۔۔۔کہاں لے جارہے ہیں؟ ” مسکان نے ڈر ڈر کر ان کی طرف دیکھا بلیک چیز پر اسکائی بلیو شرٹ پہنے نگاہوں میں حددرجہ غصہ بھرے وہ ونڈ اسکرین کو گھور رہے تھے عنابی لبوں کو اتنی سختی سے بھنچا ہوا تھا کہ جیسے کبھی نہ بولنے کی قسم کھا رکھی ہو چہرہ شدت غم سے سرخ ہو رہا تھا وہ ہر روز کی بانسبت آج بالکل مختلف لگے ان کے انداز نے اسے کسی انہونی ہونے کا پتہ دیا تھا چھٹی حس جیسے بار بار کہہ رہی تھی کہ کچھ غلط ہونے والا ہے وہ اپنی گہری ہوتی سوچوں میں اور جانے کتنا غلطاں رہتی کہ ان کی آواز نے اسے بری طرح چونکا دیا تھا۔۔۔۔۔۔
” نیچے اترو “اسکی سائیڈ کا دروازہ کھولا وہ بجائے انہیں دیکھنے کے اس جگہ کو دیکھنے لگی جہاں گاڑی رُکی تھی وہ کوئی شاندار سی کوٹھی تھی سرسکندر نے خود ہی اس کا ہاتھ تھاما اور اندر کی سمت بڑھنے لگے تھے وہ کوریڈور سے گزر کے لاؤنچ کو پار کرتی اس بڑے سے حسین ترین بیڈ روم میں آئی تھی جو شاید ان کے زیر استعمال تھا انہوں نے اس کا ہاتھ چھوڑا اور دروازہ لاک کیا ” کھٹاک” کی آواز پر اس نے دروازے کی سمت دیکھا اور پھر انہیں جو اس کی طرف آرام آرام سے آرہے تھے مسکان کے ہاتھ میں پکڑی بکس زمین بوس ہو گئیں جنہیں انہوں نے نظر انداز کر دیا۔۔۔۔۔۔
” گھر میں جو کچھ ہورہا ہے تمہیں خبر ہے اس کی؟”
“ج۔۔۔۔۔۔ج۔۔۔۔۔جی۔۔۔” وہ ناسمجھی میں بولی تھی مگر وہ سمجھے کہ وہ سب جانتی ہے اور اس کے اسی ” جی ” نے انہیں بھڑکا دیا تھا۔
” تو پھر اب آپ یہ بھی بتادیجئے کہ آپ کا کیا فیصلہ ہے کیا چاہتی ہیں آپ؟ ” مسکان کی کچھ سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ وہ کسی فیصلے کی بات کر رہے ہیں اس لئے
خاموش ہی رہی۔۔۔

Download Link

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *