Fana E Ishq Ki Manzil By Rimsha Hayat Novel20493
Fana E Ishq Ki Manzil By Rimsha Hayat
Forced Marriage | Rude Hero | Romantic Urdu Novel | Complete Novel
Novel code: Novel20493
آپ کسی اور کو پسند کرتے ہیں حیدر؟
رمل نے لہجے میں بےبسی لیے سامنے بےحس کھڑے حیدر کو دیکھتے پوچھا۔
تمہیں کس نے حق دیا مجھ سے یہ سوال پوچھنے کا؟
حیدر نے ایک آبرو اچکاتے پوچھا۔
بچپن سے میرا نام آپ کے نام سے جڑ گیا تھا اتنا حق تو میں رکھتی ہوں کہ آپ سے سوال کر سکوں۔رمل نے بھاری لہجے میں کہا آنکھیں اس کی آنسو سے بھر گئی تھیں۔
دیکھو رمل میں نے کبھی اس رشتے کو نہیں مانا اور جن لوگوں نے تم پر یہ ظلم کیا ہے اُن سے جاکر پوچھ لو میں نے کبھی بھی تمہیں نہیں کہا کہ میں تم سے شادی کروں گا۔
اور آج میں آخری بار تمہیں سمجھا رہا ہوں۔
تمھاری پوری زندگی پڑی ہے کسی اچھے سے انسان سے شادی کرو جو تمہیں خوش رکھے۔حیدر نے اس بار تھوڑا تحمل سے اسے دیکھتے کہا۔
حیدر میری شادی صرف آپ سے ہی ہو گی آپ کیوں مجھے پورے گاؤں کے سامنے رسوا کرنا چاہتے ہیں اگر آپ نے شادی سے انکار کر دیا تو لوگ میرے کردار پر انگلی اٹھائے گئے۔
آپ کیوں ایسا کر رہے ہیں؟
رمل نے حیدر نے قریب آتے روتے ہوئے کہا۔
لوگ تو مرنے تک انسان کا پیچھا نہیں چھوڑتے اور تمھیں لوگوں کی پڑی ہے۔
تمہیں جو بھی کرنا ہے کرو لیکن مجھ سے دور رہو۔
حیدر نے اس بار غراتے ہوئے کہا۔
اور وہاں سے جانے لگا جب رمل کی آواز نے اس کے چلتے قدموں کو روکا تھا۔
اگر آپ نے مجھ سے شادی نہیں کی تو ابھی اور اسی وقت میں اپنی جان دے دوں گی۔
رمل نے سائیڈ ٹیبل سے پھلوں کی ٹوکری میں سے چھوٹا چاقو پکڑے اُسے اپنی کلائی پر رکھتے سرد لہجے میں کہا آنکھیں اس کی سرخ ہو رہی تھیں۔
حیدر نے ماتھے پر بل لیے مڑ کر رمل کی طرف دیکھا۔
تو مر جاؤ حیدر نے لاپرواہی سے کہا۔
رمل نے بےیقینی سے سامنے کھڑے انسان کی طرف دیکھا تھا جسے اس کی زرا بھی پرواہ نہیں تھی۔
تو ٹھیک ہے پھر یہ بات تو میں آپ کی مان ہی سکتی ہو۔رمل نے کپکپاتے لہجے میں کہتے اپنی کلائی کی طرف دیکھا تھا جہاں سے ہکا سا خون نکل رہا تھا۔

Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕