Aseer e Mohabbat by AbdulAhad Butt

 After Marriage | Contract Marriage  | Kidnaping Base  | Multiple Couples   | Village Base  |  Wani Base  

Novel code: Novel20504

” یہ لڑکی اس گھر میں نہیں رہے گی ؟؟ ”
ارحم ملک کی دھاڑ پر ازا جو پہلے ہی سہمی ہوئی تھی وہ مزید سہمی اور کایان کے پیچھے ہوتی گئی۔۔۔۔!!!
” کیوں ؟؟ ”
ارحم کی بات پر کایان کے ماتھے پر بل پڑے۔۔۔۔۔!! اس نے سوالیہ لہجے میں کہا تو ارحم نے گھور کر اسے دیکھا!!!
” کیونکہ یہ سرونٹ کوارٹر میں رہے گی۔۔۔۔!! یہ غلیظ خون ہمارے ساتھ اس گھر میں نہیں رہے گی۔۔۔۔!
یہ ونی میں آئی ہے۔۔۔۔”
ارحم نے اسے ازا کو اندر نا لانے کی وجہ بتائی تھی!!!
” بالکل بھی نہیں۔۔۔۔۔!! یہ لڑکی ونی میں آئی ہی کیوں نا ہو ؟ لیکن آئی تو میری بیوی کی حثیت سے ہے!!
ازا کایان ملک!! تو یہ وہی رہے گی جہاں میں رہوں گا! اور مجھے نہیں لگتا ہے کہ اس سے کسی بھی کو اعتراض ہونا چاہئیے۔۔۔۔”
کایان نے ازا کا ساتھ دیتے ہوئے کہا۔۔۔۔ ازا نے ایک نظر اسے اٹھا کر دیکھا تو اپنے سامنے پایا۔۔۔۔ اس گھر میں اسے اپنے لیے صرف یہی مخافط محسوس ہو رہا تھا۔۔۔۔
” اعتراض ؟ تم ایسا سوچ بھی کیسے سکتے ہو ؟ ”
ارحم ملک نے ایک مرتبہ پھر غصے سے کہا۔۔۔۔ اسے کایان کی بات سن شدید غصہ آیا تھا!!
” بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے ارحم یہ لڑکی اس گھر میں نہیں رہے گی!!”
ارحم کی والدہ نے کایان کو غصے سے دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔۔ انھیں ازا میں اپنے بیٹے کا قاتل دکھائی دیتا تھا!!
” سب سے پہلی بات کہ یہ لڑکی اس گھر میں میرے نام سے آئی ہے۔۔۔ اس کا نکاح مجھ سے کروایا گیا ہے!!
اگر یہ نکاح ارحم بھائی سے ہوتا تو ایک الگ بات تھی وہ جو کرنا چاہتے تھے اس کے ساتھ کر سکتے تھے۔۔۔۔
مجھے کوئی اعتراض نا ہوتا۔۔۔۔ لیکن اب یہ یہاں میرے نام سے آئی ہے!! میری بیوی کی حثیت سے!!
اس کے سارے فیصلے میں خود کر لوں گا۔۔۔۔ آپ لوگوں کو پریشان ہونے کی کوئی بھی ضرورت نہیں ہے۔۔۔۔۔!!
اور آپ سب پر فرض ہے کہ آپ لوگ ازا کایان ملک کی عزت کرے!! وہ اس کی گھر کی بہو اور میری بیوی ہے!! ”
کایان کے الفاظ ازا کے لبوں پر ہلکی سی مسکراہٹ پھیلا گئے تھے۔۔۔۔ جبکہ ارحم کی والدہ سختی سے لب بھینج گئی۔۔۔۔۔” باقی سب حویلی والے یونہی ہی کھڑے رہے!!! “

 

Download Link

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *