Tera Honey Laga Hon By Qamrosh Ashok

Forced Marriage Based | Digest Novel | Rude Hero | Romantic Novel | Complete Novel  
” اور سرمد!!! یہ بچی کون ہے؟”
” بھئی یہ بچی کون ہے؟؟ کس کی ہے؟؟ اب یہ تو مجھے اپنی وائف سے ہی پوچھنا پڑے گا “۔
” سرمد گھٹیا انسان۔۔۔” اکبر خان جو کب سے اس کی بے ہودہ باتیں برداشت کر رہا تھا، صبر سے خون کے گھونٹ پی رہا تھا اس کا سارا ضبط جواب دے گیا اور بغیر کسی کی پرواہ کئے سرمد کا گر بیان اپنی دونوں مٹھیوں میں دبوچا۔
” تیری اتنی ہمت کہ تو میرا گریبان پکڑتا ہے ” ۔ سرمد علی تو اکبر خان سے زیادہ طیش میں آ گیا تھا، ایک ہی جست میں اس سے اپنا گریبان چھڑا کے اکبر خان کو اتنی زور سے دھکا دیا تھا کہ وہ پیچھے پڑی شیشے کی ٹیبل سے ٹکراتا قالین پر جا گرا تھا، دونوں کے انداز میں اژدھوں جیسی پھنکار تھی اس افتاد کے لئے سائرہ تو بالکل تیار نہیں تھی مگر ہاں اگر ان دونوں کا بیچ بچاؤ نہ ہوتا تو یقینا یہاں زبر دست خون خرابہ ہو سکتا تھا، یقینا دونوں میں سے آج کوئی نہ کوئی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا سائرہ نے فورا سے بیشتر روتی بلکتی کاشی کو بیڈ پر ڈالا اور غیض و غضب سے بھڑکتے سرمد علی کی راہ میں حائل ہوئی۔
” سرمد صاحب!!!! میں آپ کے آگے ہاتھ جوڑتی ہوں، پلیز آپ یہاں سے چلے جائیے آپ کو اپنی نئی زندگی کی شروعات کی بہت بہت مبارک ہو جائیے اپنی نئی بیوی کے ساتھ خوشیاں سمیٹے اور پلیز میرا پیچھا چھوڑ دیجئیے”۔
” بدذات عورت ” سرمد علی کو سائرہ کی اکبر خان کی یوں حمایت لینا اس طرح اس کو بچانا صحیح معنوں میں آگ لگا گیا تھا، جسم کا ایک ایک عضو کھول اُٹھا تھا غصے سے جو کہ اس نے ضبط نہیں کیا تھا سائرہ کے بالوں کا گچھا اتنی بری طرح مٹھی میں دبوچا تھا کہ وہ درد سے بلبلا اٹھی تھی۔۔۔۔
” تو ہوتی کون ہے مجھے یہاں سے چلے جانے کو کہنے والی بدچلن آوارہ بیوی میری ہے اور راتیں اس کے ساتھ گزار رہی ہے میرا بس چلے تو ابھی تجھے زندہ زمین میں گاڑ دوں۔”
” تو گاڑ دیجئے تا کہ آپ کو سکون تو ملے ”
” ہونہہ۔۔۔۔۔ اتنی آسان موت۔۔۔۔۔ نہیں، تو نے مجھ سے سرمد علی سے بے وفائی کی ہے اس کی سزا تو تجھے میں ضرور دوں گا ایسے تڑپا تڑپا کے ماروں گا کہ موت کی بھیک بھی مانگے گی مجھ سے تو بھی نہیں ملے گی صرف دو دن۔۔۔۔ دو دن اور اپنی مرضی سے جی لے اور سانسیں لے لے پھر دو دن بعد میں کیا کرتا ہوں تیرے ساتھ وہ تو تو سوچ بھی نہیں سکتی۔”
” سرمد علی اپنی زبان کو لگام دو ایسا نہ ہوکہ بعد میں پچھتانا پڑ جائے بہت شوق ہے نہ تمہیں یہ جانے کا کہ ہمارے درمیان ایسا کیا ہے تو سنو ”
” نہیں نہیں اکبر بھائی ! آپ کو میری قسم پلیز کچھ مت بو لیے آگئے میں چاہتی ہوں کہ یہ تمام عمر ہی اس آگ میں سلگتے رہیں”۔۔۔

Download Link

Support Novelistan ❤️

Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.

EasyPaisa / JazzCash

0309 1256788

Account name: Safia Bano

Bank Transfer (UBL)

United Bank Limited

Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131

Name: Sadia Hassan

IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131

Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *