Zilal e Yaar By Hadia Saeed ul Rahman Novel20551
Zilal e Yaar By Hadia Saeed ul Rahman
Genre: Mystery | Suspense | Childhood Trauma| Friendship Base | love and sacrifice | Trauma | Social Issue Base | Complete novel
” کان کھول کر میری بات سن لو فاطمہ!“ ٹہلتے ٹہلتے وہ رکا اور انگلی اٹھا کر اس کی طرف دیکھا جو بیڈ پر بیٹھی سپاٹ آنکھوں سے اسے دیکھ رہی تھی۔جھنجھلاہٹ اس کے پورے جسم میں رینگ رہی تھی۔
” میرے سامنے زیادہ ہوشیار بننے کی کوشش مت کیا کرو۔ تم میری بیوی ہو….“
” بیوی ہوں تو بیویوں کی طرح رکھیں نا!“ سرمد نے سرخ انگارا آنکھوں سے اسے دیکھا۔
” تم عورت ہو فاطمہ! عورت بن کر رہو!“
” تمہارے نزدیک عورت کون ہوتی ہے؟“ اس کا لہجہ سخت ہوا۔ ”جس پر ہاتھ اٹھایا جا سکے؟ جس پر مسلسل ظلم کیا جائے؟ جو ہر طرح اپنے مرد کے تشدد کو برداشت کرتی رہے؟ جو اپنے مردوں کے قدموں پر گر جائے؟ یہ ہے نا عورت تمہارے نزدیک…؟؟“ وہ پھنکاری۔
” چپ!!“ وہ چِلایا۔ فرطہ غضب سے لب کپکپا رہے تھے لیکن اس نے ہاتھ نہیں اٹھایا۔ کیونکہ مقابل وہ عورت تھی جس سے کبھی اس نے محبت کی تھی۔
” میں چپ نہیں رہ سکتی سرمد!“ وہ اٹھ کھڑی ہوئی۔ سرمد نے متنفر آنکھوں سے اسے گھورا۔
” کیسے چپ رہوں میں؟ کیسے خاموش رہوں؟ تم کس طرح ایک عورت کو اپنے ظلم کا نشانہ بنا سکتے ہو؟ کیسے کر لیتے ہو تم مرد عورتوں پر ظلم؟ کیسے تشدد کر لیتے ہو؟ ہاتھ بھی کیسے اٹھ جاتا ہے تم لوگوں کا عورتوں پر؟ کہاں سے لاتے ہو اتنی بے غیرتی؟ اتنی ہمت؟“ اس کی آنکھیں حددرجے دکھ سے بھیگ گئیں۔ سرمد نے لب بھینچ کر خود کو روکا ہوا تھا۔
” تمہاری کوئی بہن یا بیٹی نہیں ہے نا اسی لیے تمہیں کبھی سمجھ آ ہی نہ سکا کہ عورت ہوتی کون ہے۔ اگر تم مرد عورتوں سے مردوں جیسا سلوک کرو گے تو عورت ٹوٹ جائے گی۔ کیوں نہیں سمجھ آتی تم لوگوں کو اتنی چھوٹی سی بات؟؟ تم مردوں میں اگر اتنی طاقت ہے تو اپنی طاقت ہم عورتوں پر کیوں نکالتے ہو؟ ایک گھوڑا بھی بلاوجہ کسی چریا کو نہیں مارتا سرمد! جانور ہونے کے باوجود وہ تم انسانوں سے زیادہ بہتر ہے۔

Download Link
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕