Sath Dil Kay Chale By Sehrish Bano Novel20566
Sath Dil Kay Chale By Sehrish Bano
Genre: Rude Hero | Innocent Heroine | After Marriage | Cousin Marriage | Digest Novel | Complete Novel
نکاح سے پہلے وہ اسے ایک رات ساتھ گزارنے کا کہ رہا تھا
محبت کا ثبوت مانگ رہا تھا۔ وہ اسکا پھوپھی زاد تھا جو اچانک لوٹ آیا تھا۔ اسکی ماں نے گھر سے بھاگ کے شادی کی تھی اب ماں باپ کی موت کے بعد وہ واپس لوٹا تھا۔ وہ لڑکی اس سے بےخلوص محبت کرتی تھی اس ” گناہ ” کے لیے مان گئی۔ اسے معلوم نہیں تھا وہ انمول خزانہ ” اپنی عزت ” نامحرم کے ہاتھ لٹا چکی ہے۔۔۔ امید سے ہونے کی خبر ماں کو ملی وہ اسی وقت جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔جب باپ موت کی دہلیز پر پہنچا وہ اس شخص کے آگے سسک پڑی التجائیں کرنے لگی وہ اقرار کرلے ” گناہ ” برابر کا تھا مگررررر۔۔۔۔۔۔۔۔
” تو تم مجھے پانے کے لیے سب کچھ کر سکتی ہو؟” کچھ دیر بعد وہ عجیب سے لہجے میں بولا تھا۔ وہ جو سب کچھ کہنے کے بعد اب سر جھکائے بیٹھی تھی اس نے
سر اٹھایا تھا۔
” آپ کو شک نہیں ہونا چاہیے۔ ” اس کا لہجہ بہت مضبوط تھا اور ابراہیم نے ایک ثانیے کو اس سنہری آنکھوں سے چھلکتی محبت کو غور سے دیکھا تھا اور زیر لب مسکرایا تھا۔
“میرے ساتھ وقت گزار سکتی ہو۔ آج اور ابھی۔” دوسرے لمحے سگریٹ جلاتے اس نے جو کچھ کہا تھا اس نے ایک پل کو اسے ششدر کر دیا تھا۔۔۔۔
” میری بات کو آزمانا چاہتے ہیں؟”
” اب تمہیں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔ ” اس نے بے نیاز لہجے میں کہتے راکھ جھاڑی تھی۔
” اور اگر میں آزمائش میں پوری اتری تو؟ ”
” تو میں تم سے وعدہ کرتا ہوں تمہیں وہ دے دوں گا جو تم چاہتی ہو۔ فیصلہ اب تمہارے ہاتھ میں ہے۔” وہ کہتے ہوئے اٹھا تھا اور کھڑکی کے سامنے جا کھڑا ہوا تھا۔ فیصلہ تو واقعی اس کے ہاتھ میں تھا اور اسے لمحوں میں کرنا تھا ایک طرف اس کا ایمان تھا اس کی عزت تھی۔ دوسری طرف اس کی محبت تھی اسے دونوں میں سے کسی ایک چیز کو چنا تھا۔ اس نے ایک لمحے کو سوچا اور پھر اس نے ایک چیز چن لی تھی۔۔۔۔۔۔

Download Link
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕