Ye Junoon e Manzil e Ishq Hai by Farhat Nishat Mustafa Novek20632
Ye Junoon e Manzil e Ishq Hai by Farhat Nishat Mustafa
Forced Nikah Base | Rude Hero | Emotional Drama | Romantic Urdu Novel | Complete Novel
“تمہیں معلوم ہے صبی میری دادی خواتین کے بالوں کے بارے میں کیا کہتی تھیں؟”وہ اسکے بالوں سے کیچر اتارتے ہوئے بولا۔
“معاذ پلیز! یہ میں خود کرلوں گی۔”صبغہ جھٹکے سے اٹھتے ہوئے بولی۔توبہ! اب یہ وقت بھی آنا تھا۔
“خود کرنا ہوتا تو اسکی نوبت آتی۔”معاذ نے تیکھے انداز میں پوچھا۔
“جو بھی ہے یہ آپ کو سوٹ نہیں کرتا۔”صبغہ کو مناسب نہیں لگا تھا۔
“تم میرا سر دباؤ تو ٹھیک میں اگر تمہارے سر درد کا علاج کروں تو آکورڈ۔یار بیلو می! میں بھی اسی پلینٹ سے ہوں۔”معاذ کچھ ناگواری سے بولا۔
یہ کیا بات ہوئی اسے سوٹ نہیں کرتا۔
“ایسا کچھ نہیں ہے۔اچھا! ٹھیک ہے کرلیجئے۔”صبغہ اسکے بگڑے تیور دیکھ کے مان گئی۔
“آپ کو علم ہے اگر پاکستان میں کوئی آپ کو یہ کرتے ہوئے دیکھ لے تو کیا کہے گا؟”صبغہ نے پوچھا۔
“کہنے دو مجھے جیسے بڑا فرق پڑتا ہے! تمہیں بتاؤں میں اپنی دادی کے بالوں میں اکثر تیل خود لگایا کرتا تھا۔وہ اپنے بالوں پہ جان دیتی تھیں۔”معاذ نے تیل اسکے بالوں میں لگاتے ہوئے کہا۔
یہ پہلی بار تھا کہ وہ اپنی پرسنل باتیں اس سے شئیر کررہا تھا۔
“میں آپ کی دادی نہیں ہوں’بیوی ہوں اور بیوی کو اس طرح ٹریٹ کرنے پہ کچھ اور ہی کہا جاتا ہے۔”وہ اسے سمجھانے کیلئے بولی۔
“زن مرید! یہی کہنا چاہ رہی ہو نا تو میں آپ کو بتادوں مائی لیڈی آئی ڈونٹ کئیر۔بال تمہارے اچھے ہیں لیکن گرینی کے بال زیادہ خوبصورت تھے۔”وہ قدرے نخوت سے بولتے ہوئے اسکے بالوں پہ تبصرہ بھی کررہا تھا۔
“اچھا! آپ کی دادی کیا کہتی تھیں۔”صبغہ نے بات بدلی۔
“شی سیڈ! یہ ذرا’ذرا سی بات پہ لڑکیاں سر میں درد کی دہائی دیتی ہیں تو اس میں سارا قصور انکے خشک گھونسلے کا ہوتا ہے۔اب دماغ خشک ہوگا تو درد تو ہوگا ہی۔”وہ آہستگی سے بالوں کی جڑوں میں مساج کرتے ہوئے کہہ رہا تھا۔
“بات تو ٹھیک ہے۔اماں پیپرز کے دنوں میں میرے بال کبھی خشک نہیں رہنے دیتی تھیں۔”صبغہ کو بھی یاد آیا تھا۔
“ہم جسے پینڈو پروڈکشن سمجھتے ہیں درحقیقت وہی فطری اور صحت مند طریقہ ہے۔”معاذ نے شیشی ٹیبل پہ رکھتے ہوئے کہا۔
“آپ ڈرماٹولجسٹ تو نہیں ہیں۔”صبغہ نے بال جوڑے کی شکل میں لپیٹتے ہوئے کہا۔
“بہت اچھے! کل کو میں اگر کوکنگ کروں تو تم مجھے شیف سمجھنا۔”وہ ٹشو باکس سے ٹشو پیپر نکالتے ہوئے تاسف سے بولا۔
“نہیں! پھر میں آپ کو ہر فن مولا کہوں گی۔”وہ ہنستے ہوئے بولی۔

Download Link
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕