Novel: Dil e Bereham

Writer: Sahir Writes

Genre: Drama | betrayal | family conflict | revenge | injustice | romance | intrigue |suspense | tragedy | societal issues | power struggle | crime | redemption | resilience | forbidden love | secrets | betrayal | courage

ایک لڑکی کی کہانی جو اپنے رشتہ داروں کی لالچ اور ظلم کا شکار ہوتی ہے۔ وہ اپنے والدین کے قتل کی سازش میں پھنس جاتی ہے،

اور اس کی شادی ایک شادی شدہ مرد سے کروانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ لیکن رشتہ داروں کی بیوی اس کو اپنے گھر پناہ دیتی ہے

 

خدا کے لئے تایا جان رحم کریں مجھ پر۔۔۔۔“وہ گرگڑائے جا رہی تھی۔”

”تجھ پر رحم کروں۔۔۔؟اگر مجھے اپنے بیٹے کی محبت کا لحاظ نہ ہوتا تو تیرا سر کلم کر دیتا۔۔۔“وہ غُصے سے اسے گھسیٹتے ہوئے کمرے میں لے آئے تھے

”تایاجان۔۔۔“وہ مزید کچھ کہتی اس سے قبل ہی اسے کمرے میں ایک طرف دھکیل کر دروازہ بند کر دیا گیا۔

توبہ توبہ۔۔۔شکر ہے کہ خُدا نے ہمیں ایسی بے باک بیٹیاں عطا نہیں کی۔۔۔“چھوٹی تائی کانوں کے ہاتھ لگاتے ہوئے بولیں۔

”بھائی صاحب میں تو کہتا ہوں کہ اس لڑکی کا خاندان بھر کی لڑکیوں کے لئے عبرت کا نشان بنانا چاہئے۔۔۔جو اس نے کیا اس کے بعد تو اسے زندہ دفن کرنا بھی کم سزا ہے۔۔“ کریم خان درندگی سے بولے۔

”ہر گز نہیں۔۔۔اس لڑکی نے مجھے دھتکارا تھا۔۔۔اس کی سزا یہی ہے کہ وہ میری بیوی بنے گی۔۔۔“باغ میں داخل ہوتے بلال نے اپنا حکم سب پر صادر کیا۔

”بلال درست کہہ رہا ہے۔۔۔“آصف خان نے بھی بیٹے کی حمایت کی۔

”مگر وہ ایک بدکردار لڑکی ہے بھائی صاحب۔۔اسکی بدکرداری کے باعث احمد اور شہلا نے اپنی جان دے دی۔۔۔اور اب آپ اس تہمت کو اس خاندان کی عزت بنانا چاہتے ہیں۔۔۔“سہیل خان نے لمبی تہمید باندھی۔

”بس۔۔۔میں نے فیصلہ کرلیا ہے۔۔۔اب مجھے کسی کے مشہورے کی ضرورت نہیں ہے۔“آصف خان نے گویا بات ہی ختم کردی۔

Click here to download Novel

Dil e Bereham by Sahir Writes

One thought on “Dil e Bereham by Sahir Writes

  1. Abdullah robina says:

    Plz

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *