Qaid e Ishq By Hifza Javed
Genre : Pari Zaat and Human Love Story Based | Fantasy Based
Download Link
کہا تھا نہ مت تنہا چھوڑنا اپنی بیٹی کو۔ اس کے ہاتھوں میں لکھی ہوئی
داستان پوری ہوجائے گی اب۔تم نہیں جانتے تھے کیا کہ تمہاری بیٹی
کتنی خوبصورت ہے وہ اسے لے گیا ہے اپنی دنیا میں اور اب وہ اس دنیا میں نہیں ہے۔”
“کیا کہہ رہے ہو تم ہمیں بتائو ہماری بیٹی کہاں ہے۔”
تایا جان جیسے ہی آگے آئے یہ بابا غائب ہوگیا۔ سب لڑکیوں کی چیخیں نکل گئی۔
بابا میں سچ کہہ رہی ہوں میں نے خود حور کو اس لمبے سے وحشی آدمی کے پاس دیکھا تھا
ایسا لگ رہا تھا حور بے ہوش ہے۔”
تایا جان کو تو اس لمحے کچھ سمجھ نہ آیا۔
” حور ندی میں تو نہیں گر گئی نہ ابو۔”
عالیہ نے اپنے دل کی بات کہی۔تایا جان نے یخ ٹھنڈے پانی میں
چھلانگ لگائی اور اپنی بھتیجی کو ڈھونڈنے لگے مگر وہ ہوتی تو ملتی۔