Raah E Haq By Umme Hania
Download Link
تم جو اتنی بڑی کمپنی چلاتے پھر رہے ہو۔۔۔ تو ایسے میں تم نے عینا کو بغیر
کسی تجربے کے اپنے پاس اکاؤنٹینٹ کی جاب کیوں دی۔۔۔ اور پھر اسکے بعد اتنے
مہربان ہو گئے کے اسکے شوہر کا علاج کرواتے پھرے۔۔۔ اور اس سب کی عینا نے کیا قیمت
چکائی اس چیز کی بھی وضاحت کرنا کے وہ تمہارے ساتھ ساری ساری رات اور ناجانے کتنی راتیں۔۔۔
مسٹر غضنفر کم از کم ایسی بات بولنے سے گریز کرنا کے حقیقت کھلنے کے
بعد کسی اور سے تو کیا آئینہ دیکھنے پر خود سے بھی آنکھیں نا ملاؤ پاو۔۔۔
اسکے سرد سے لہجے میں ایک عجیب سی چھبن تھی۔۔۔۔
کمرے کے دروازے کے ساتھ لگی بیٹھی عینا جسم کی لغزش پر قابو پاتی کپکپاتے ہاتھ
باہم پھنسائیں انہیں لبوں سے لگائے بہتی آنکھوں کے ساتھ باہر سے ابھرتی
آوازیں سن رہی تھی۔۔۔ ناجانے یہ ملاقات کیا رنگ لانے والی تھی۔۔۔
میرے خیال کے مطابق ایک شوہر سے زیادہ بیوی کو کوئی نہیں جان سکتا۔۔۔
کیونکہ ایک جانور بھی اگر پالا جائے نا تو کچھ عرصے بعد اسکی عادات و حرکات
سے واقفیت ہو جاتی ہے۔۔۔