AZYT-001-ZRAL-NOVELISTAN
Novel: Aziyat
Writer: Zaroon Ali
Genre: Forced Marriage | Age Difference | Socia Issues | TeenageDrama | LifeLessons | PersonalGrowth | RomanticDrama | EmotionalJourney | LifeStruggles | YouthfulInnocence | RealisticFiction | FamilyDynamics | SocialChallenges | SelfDiscovery | LoveAndStruggle | ComplexCharacters | Inspiration | Storytelling | NovelRecommendations | LiteraryFiction | BookCommunity |
Click here to download novel 👇
ناول کی شروعات ایک لڑکی کی کم عمری معصومیت، ناسمجھی اور خوابوں پہ تھی جس نے صرف اپنی کم عقلی کی وجہ سے ایک ایسا فیصلہ کیا جس کا خمیازہ اُس کے ساتھ ساتھ ایک لڑکے کو بھی بھگتنا پڑا۔ یہاں نورعین کا کردار ایک ٹین ایج کے طور پہ دکھایا گیا ہے جس میں دنیا کی ہر چیز بہت خوبصورت اور آسان لگتی ہے جیسا کہ زارون کو پھول دینا شادی ہوجانا اور پھر آرام دہ اور خوشحال زندگی بسر کرنا۔ وہ نا صرف زندگی کی ان تلخیوں سے نا واقف تھی بلکہ اپنے انجام اور نتیجے پہ اُس نے غور نہیں کیا کیونکہ اُسے غور کرنا سکھایا نہیں گیا اور نہ ہی اُسے ان باتوں کی ترغیب دی گی کہ وہ غلط اور صحیح میں فرق کرسکے۔ کون دیتا ترغیب؟ اُس کے ماں باپ نہیں تھے کوئی ہمددر بہن یا بھائی کی غیر موجودگی اور اوپر سے عائزہ جیسی دوست کا ساتھ جس نے خود بھی ماں باپ کی لاپروائی اور بے جا آزادی کی وجہ سے نقصان اُٹھایا اور نورعین کے دماغ کے اُس شعور کو مزید ہوا دی جسے آج کل کے بچے محبت کہتے ہیں مگر میرے لیے وہ سراسر بے وقوفی اور سوچ کی نا پائیداری ہے جس سے اس دور کے بہت سے بچوں کی زندگی متاثر ہورہی ہے اس لیے اس کردار کے ساتھ جو بھی ہورہا وہ ایک سبق ہے جو شاید یا یقیناً کسی بچی کی ذہن پہ اثر کر کے اُسے ایسے کسی بھی کام سے روکے گا جو کسی اور کا سمجھایا گیا ہو۔
باقی رہی زارون کے کردار کی بات تو اُسے ایک با رعب ذہین اور غیر معمولی شہرت والے شخص کے روپ میں دکھایا گیا ہے جو نا صرف تعلیمی لحاظ سے مضبوط تھا بلکہ اپنے گھر اور لوگوں کی نظروں میں بھی ایک پرقار مقام رکھتا تھا جسے کسی اور کی غلطی نے ایک پل میں خاک میں ملا دیا۔ اپنے کردار کی بدصورتی سننا کسی بھی غیرت مند انسان کے لیے آسان نہیں مگر پھر بھی زارون نے اللہ پہ بھروسا رکھتے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور اتنی مشکلات کے باوجود بھی بہت کچھ اپنی جان پہ سہا۔ نورعین کی وجہ سے اُس کے بہت سے معاملات خراب ہوئے مگر ایک اچھے ہمدرد اور دوست کے ساتھ کی وجہ سے وہ ہر مقام پہ سنبھل گیا۔ گھر والوں کی بے اعتباری نے اُسے بھی توڑا مگر اپنے دماغ کی پختگی کی وجہ سے وہ سب کچھ برداشت کر گیا پر نورعین کے اعصاب میں ابھی وہ مضبوطی نہیں ہے جس سے وہ برداشت کرے یا اگلے بندے کی سوچ کے مطابق ہی اُسے جواب دے کر فتح یاب ہوجائے اس لیے وہ سائرہ سے ہر جگہ مات کھا رہی کیونکہ یہ کردار ایسا ہے جسے ماں کے ساتھ ساتھ شوہر اور ساس کی بھی خاص سپورٹ حاصل ہے۔ اُسے سکھایا جاتا ہے کہ کہاں، کب اور کون سا کام کرنا ہے اور بگڑے ہوئے کاموں کو کس طرح سلجھانا ہے اس لیے اُس کی ہر چال کامیاب ہوتی ہے کیونکہ نورعین کو اُس قسم کی ٹرینگ دینے یا سکھانے والا کوئی نہیں
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain,
to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕
Post Views: 2,383