Ab Mohabbat Kirni hai
Rashida Riffat
” صاحب وہ باہر بیٹھی بی بی پوچھ رہی ہیں ابھی آپ مصروف ہیں تو وہ بعد میں آ جائیں۔۔ !؟؟ ” ڈیڑھ گھنٹہ تو انتظار کروا لیا تھا،،، بھیج دو۔۔ !
” اس نے فائل پٹخی۔ ہر دو دن بعد بابا کسی نمونے کو بھیج دیتے ہیں۔۔ آج اسے صحیح معنوں میں غصہ آ رہا تھا۔۔
اتنی مشکلوں سے تو اس نے اس ماہین ہمدانی سے چھٹکارا پایا تھا،،، ” مے آئی کم ان سر۔۔!” اپنی جھنجلاہٹ پر قابو پاتے اجازت دی،
“جی بتائیں کس لیے جوائن کرنا چاہتی ہیں ہمارا آفس۔۔!؟؟” ” آپ کا پیشن ہو گا رائٹ۔۔ !؟؟ “
دوسرا سوال بھی ساتھ ہی لٹکایا،،، ” آپ میری سی وی دیکھ لیجیے۔۔!”
” دیکھ لوں گا وہ بھی۔۔ مگر بات یہ ہے بی بی۔۔۔! ڈگری ہونے کا یہ مطلب نہیں آپ کے پاس صلاحیت بھی ہو۔۔
ویسے بھی با صلاحیت لوگوں کو سفارش کی ضرورت نہیں ہوتی۔۔ ویسے بابا جان سے کیا واقفیت ہے آپ کی۔۔!؟؟” چبھتے لہجے میں استفسار ہوا تھا،،،
سوری سر میں نے بہت وقت لیا آپ کا۔۔!” وہ کھڑی ہوتے سی وی کے لیے ہاتھ بڑھا گئی،،،،
بیٹھیے میرا یہ مطلب نہیں تھا۔۔ میں تو صرف۔۔!”
وہ ذرا ٹھنڈا پڑا۔۔ بات ابھی زبان پر تھی کہ وہ فائل لیتی کمرے سے باہر نکل گئی، بہت اونچی ناک والی تھیں محترمہ۔۔