Ishq E Mehram By Yaman Eva Novel20987
Rude Hero | Cousin Marriage | Forced Marriage | University base | Romantic | Emotional Drama | Social Issues | Second Chance Love | Emotional Healing |Happy Ending
Short Description
A deeply emotional love story about Aizaan and Misha, whose relationship is shaped by difficult circumstances, family choices, guilt, and the search for inner peace. Their journey teaches them that true healing comes from understanding, faith, forgiveness, and listening to the conscience within.
”تمہیں گلٹ تو نہیں کہ ہماری باقاعدہ شادی نہیں ہوئی؟ میں نے جلدی کر کے سب خراب کر دیا تھا، اگر ہماری فیملیز مان جاتیں تو حالات شاید الگ ہوتے۔“ اس کی باتیں سنتا عیزان اچانک میشا کو سینے میں بھنچتا جذباتی لہجے میں بولا۔
”ایسا کچھ نہیں عیزان، ہمارا ملنا ایسے ہی طے تھا۔ اگر ہم نارمل حالات میں ملے ہوتے، آج واقعی حالات الگ ہوتے مگر آج ہم بھی ایسے نا ہوتے۔ کیا ہم ایسا اطمینان اور یہ سکون تب حاصل کر سکتے؟“ میشا نے اس کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر ہولے سے تھپتھپاتے ہوئے کہا۔
”ہاں جو ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے۔ ہمیں ایسے ہی ملنا تھا، ہمیں ایسے ہی سنورنا تھا۔“ وہ اطمینان سے بولتا اسے خود میں سمیٹے سکون سے اس کے بالوں میں چہرہ چھپا گیا۔
”میشا۔۔ مجھے ماما، بابا کی بہت فکر ہوتی ہے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں اولاد کا بگڑنا اور اس کے گناہ والدین کے حصے میں جاتے ہیں، کچھ لوگ تو اتنا بھی کہتے ہی کہ کم عمر بچے کو ماں کی لاپروائی کی وجہ سے چوٹ لگ جائے تو ماں کا اولاد پر حق باقی نہیں رہتا۔ بہت عجیب باتیں سننے کو ملتی ہیں۔
میرے پیرنٹس مجھے ابا کے پاس چھوڑ کر ضرور گئے تھے مگر کبھی مجھ سے لاپرواہ نہیں رہے، وہ میری کئیر بھی کرتے تھے مجھ سے محبت بھی کرتے تھے، انہوں نے میری محبت میں جو خود غرضی دکھائی اس کی وجہ سے تم اتنی تکلیف میں رہی ہو۔ میشا کیا انہیں اس بات پر کبھی معافی نہیں ملے گی؟“
وہ بےچینی کا شکار ہو رہا تھا۔ شاید وہ بھی بیٹھے بٹھائے سوشل میڈیا پر بغیر کسی دلیل کے فتویٰ دینے والے لوگوں کو سن چکا تھا۔ وہی لوگ جو اپنی عملی زندگی میں چاہے جتنی غلطیاں کرتے رہے ہوں، چند جملے گھسیٹ کر خود کو مفتی سمجھ بیٹھتے ہیں۔ جن کے الفاظ سے ناجانے کتنے لوگ خود کو گناہگار سمجھ بیٹھتے ہیں۔
”عیزان اماں مجھے کہتی ہیں اصل مفتی ہمارے یہاں ہوتا ہے۔“ میشا نے اس کے دل کے مقام پر انگلی رکھی۔
”خود کو ایمان کے اس لیول پر لے آئیں کہ جو یہاں مفتی بیٹھا ہے ناں یہ آپ کو خود اچھے برے کا فتویٰ دے گا۔ ہمارے دل سے بڑا کوئی مفتی نہیں ہوتا۔ بس ہمیں اس مقام تک آنے کی ضرورت ہوتی ہے اور پھر ہمیں الہام ہونے لگتے ہیں۔
پھر غلط کام پر چاہے دنیا کا ہر مفتی جائز ہونے کا فتویٰ دے دے مگر یہ جو دل ہے ناں یہ آپ کو روکے گا۔ اور جو اچھائی ہے اس پر بھی یہی دل اشارہ دیتا ہے۔ پھر کامن سینس بہت شارپ ہو جاتی ہے۔ بس اللہ کے قریب ہونے کی دیر ہے، پھر اللہ خود سنبھال لیتا ہے۔
اس لیے لوگوں کی باتیں نہیں سنا کریں، پوری ایمانداری سے اپنے دل کی سنا کریں، اگر یہ دل مانے کہ ہاں یہ غلط ہے۔ تو پھر رک جائیں اور اگر دل نہ مانے تو دنیا کی نا مانا کریں۔“ میشا نے اس کے سینے پر ہاتھ رکھتے ہوئے آہستگی سے سمجھایا، وہ اسے دیکھ رہا تھا۔
”کیا تمہارا دل اشارے دیتا ہے؟“ عیزان نے اس کے چہرے پر بکھرتے بال سمیٹ کر پیچھے کرتے ہوئے نرمی اور تجسّس سے سوال کیا، وہ اس کے سوال پر نظر اٹھا کر اسے دیکھنے لگی، پھر مسکرائی۔
”میں اب اسی مرحلہ پر ہوں۔ مجھے تجربہ ہوا ہے تبھی تو آپ کو سمجھا رہی ہوں۔ واقعی یہاں ایک مفتی ہے اور یہ واقعی فتویٰ دیتا ہے۔ اور اس کا دیا اشارہ کبھی غلط نہیں ہوتا۔ اللہ کے قریب ہو جانے پر واقعی الہام ہوتے ہیں عیزان۔۔“ وہ اس کے سینے سے لگتی اس کے کندھے پر سر رکھ گئی۔
”پھر میں بھی انتظار کروں گا۔“ وہ اطمینان سے بولا۔
نیچے دیے گئے 4 ڈاؤنلوڈ لنکس میں سے 3 لنکس پر اشتہار آ سکتا ہے، جبکہ 1 لنک اصل ڈاؤن لوڈ لنک ہے۔
ہماری درخواست ہے کہ کسی بھی لنک کو بند کیے بغیر تھوڑا صبر سے استعمال کریں۔
آپ کی یہی چھوٹی سی سپورٹ ہمیں مزید ناول آپ تک پہنچانے میں مدد دیتی ہے
1st Link
2nd Link
3rd Link
4th Link
Summary
Ishq E Mehram revolves around Aizaan and Misha, two people whose love has been tested by circumstances beyond their control. While their relationship may not have begun in the conventional way, they find a sense of peace and belonging in each other that makes them question whether everything that happens is truly meant for a reason.
Aizaan struggles with guilt over his parents’ decisions and worries about whether their mistakes can ever be forgiven. Misha, however, helps him understand that blindly following people’s judgments is not always the answer. She believes that when a person sincerely turns toward Allah, the heart itself becomes a guide between right and wrong.
As their bond deepens, the story explores love, forgiveness, family sacrifices, guilt, faith, and emotional healing. It is a journey where two wounded souls slowly discover that sometimes the most difficult circumstances lead people toward the peace they were always searching for.
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain,
to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕
Post Views: 1