Salam-E-Ishq By Ramsha Hussain

Rude hero | Cousin marriage | Forced marriage |  Funny novel | Haveli based |  Political base

اسیر اپنے کمرے میں آیا تو سامنے والا منظر دیکھ کر اُس کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا تھا
“سامنے فاحا دولہن کے لباس میں ملبوس اپنی گود میں اقدس کو بیٹھائے فروٹس کھانے
میں خود بھی مصروف تھی تو ساتھ میں اقدس کو بھی کِھیلا رہی تھی”لیکن جو بات اسیر کو
حیران کرگئ تھی وہ تھا بیڈ کا حشر جہاں بیڈ شیٹ بے ترتیب تھی تو کشن قالین کو
سلامی دے رہے تھے” ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی جن بھوت یہاں آکر کملی ڈانس کرگئے تھے
“اُس کو اگر فاحا سے مشرقی قسم کی لڑکیوں کی طرح انتظار میں بھی بیٹھے رہنے کی
اُمید نہ تھی تو جو وہ دیکھ رہا تھا اُس کی بھی وہ توقع نہیں کررہا تھا۔
“یہ کیا ہورہا ہے؟ اسیر نے بلآخر اُن کو اپنی موجودگی کا احساس کروا ہی دیا تھا۔
“پیٹ پوجا۔ ۔فاحا نے بنا دیکھے اُس کو جواب دیا تھا تو اسیر نے صبر کا گھونٹ بھر
کر اپنی شال کندھوں سے اُتار کر صوفے پہ ڈالی اور تھوڑا اُن کے قریب جاکر کھڑا ہوا۔
“غالباً آج آپ کی شادی ہوئی ہے۔ ۔اسیر اُس کے سر پہ کھڑا طنز انداز میں بولا
“یقیناً آپ کے ساتھ ہوئی ہے۔ ۔فاحا ایپل کو منہ میں لیتی کرچ کرچ کرنے لگی تو اسیر کا پورا چہرہ لال ہوگیا تھا۔
“اقدس اپنے بابا کے پاس آئے۔۔اسیر فاحا کو گھورتا پیار سے اقدس کو دیکھ کر بولا
جو پہلے اُس کی موجودگی میں بھاگ کر لپٹ جاتی تھی آج تو ایک بار بھی دیکھنا تک گوارا نہیں کیا تھا۔

Download Link

Direct Download

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *