Army Base, Army Based, Caring Hero, complete novel, Cousin Marriage Based, Family Story, Friendship Based, Social Romantic Novel
Hadd Hi krdi Humne Yara By Amna Mahmood Novel20065
Hadd Hi krdi Humne Yara By Amna Mahmood
Army life | love stories| Secret Agent | Funny novel | Friendship base
اماں جی کیا کر رہیں ہیں …… ؟؟ مجھ پر تعویز دھاگے کا اثر نہیں ہوتا. پیسے لینے آیا ہوں
اور آج ہر صورت لے کر ہی جاؤں گا. بس بہت ہوا. صابر نے ایک طرف موٹر سائیکل کھڑے کرتے ہوئے کہا
تم تو میرے بیٹے ہو میں کیوں تم پر تعویذ کروں گی …… ؟؟ وہ تو میں نفل پڑھ رہی تھی.
اس لیے دروازہ کھولنے میں دیر ہو گئی. دادو نے اس کی باتوں کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا
نفل ____ وہ بھی اس وقت ____ مگر کیوں ……. ؟؟
صابر نے سر پر چمکتے سورج کی طرف دیکھ کر پوچھا
وہ اصل میں اپنی اشمل کو بہت اچھی نوکری مل گئی ہے تو شکرانہ کے نفل پڑھ رہی تھی.
بس اب تُو فکر نہ کر، سب سے پہلے تیرے ہی ہیسے ادا کروں گی. دادو نے مسکین سی شکل بناتے ہوئے معزرت کی.
اماں بس کرو، کب سے یہ رٹ سن رہا ہوں. آپ کی طرف اتنا قرضہ ہو گیا ہے. گھر والے مجھ سے لڑتے ہیں
کہ اتنے پیسے میں میری شادی ہو سکتی ہے ______ صابر نے منہ بناتے موٹر سائیکل اسٹارٹ کی.
کیا تیری شادی ابھی تک نہیں ہوئی …….. ؟؟ دادو کے ذہن میں اچانک خیال آیا
نہیں ابھی کہاں ………. ؟؟ صابر کا منہ پہلے سے بھی زیادہ بگڑ گیا تھا
تو میری پوتی سے شادی کیوں نہیں کر لیتا. مجھے بالکل تیرے جیسا داماد چاہیے.
فرمابردار، کمانے والا اور شریف _____ دادو کی بات پر صابر نے حیرت سے دادو اور پھر پیچھے نظر آتی اشمل کو دیکھا
یہ کیسا چونا لگا رہیں ہیں …….. ؟؟ صابر نے قریب ہوتے ہوئے سرگوشی نما آواز نے کہا
میں تجھے چونا نہیں لگا رہی بلکہ سچ کہہ رہی ہوں مگر تجھے اشمل کے ساتھ ساتھ مجھے بھی برداشت کرنا ہوگا.
دادو کے اگلے جملے پر صابر جو اشنل کو غور سے دیکھ رہا تھا چونکا
مطلب ……… ؟؟ صابر کے پوچھنے پر دادو نے رازداری سے جواب دیا.
دیکھ میرا اشمل کے سوا کوئی اور نہیں ہے. یا تو میرا گھر داماد بن جا یا پھر جہیز میں مجھے بھی
اپنے گھر ساتھ لے جا کیونکہ میں اکیلی نہیں رہ سکتی دادو کی بات پر صابر سوچ میں پڑ گیا.

Download Link
Direct Download
Skip to PDF contentSupport Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕