Jeeny Bhi De Dunya Hamain by Sidra Sheikh

Rude Hero Based | Innocent and Strong Heroine | Romantic | Family Based | Love Story

آگئی تم۔۔۔؟ ڈیٹ اتنی جلدی ختم ہوگئی تمہاری۔۔؟؟
نایاب کے قدم اپنے کمرے کی جانب نہیں اپنے والد اور والدہ کے بیڈروم کی طرف بڑھے تھے۔۔۔
وہ کمزور نہیں تھی۔۔پر آج اسکی آنکھوں میں آنسو اسکے غصے کی شدت کی وجہ سے آئے تھے۔۔
آج تک کسی کی ہمت نہیں ہوئی تھی اسکے کردار پر انگلی اٹھانے کی پھر آج اس شخص کی وجہ سے اس کے کردار کو ٹھیس پہنچی تھی وہ کردار جو اسکا غرور تھا۔۔۔
سب پوچھتے تھے اسے غرور کس چیز کا ہے۔۔۔وہ سب کو بتانا چاہتی تھی اسکا کردار۔۔۔ اسکی خود داری اسکا غرور ہے۔۔۔
“ابو آپ سے ایک بات۔۔۔”
نایاب نے دروازہ کھولتے ہی کہا تھا۔۔۔پر سامنے کمرے کے مناظر اسکی جان ہتھیلی پر لے آئے تھے۔۔۔
ڈاکٹر اور فیملی ممبرز سے روم بھرا ہوا تھا۔۔
“ابو۔۔۔”
وہ جلدی سے اپنے ابو کی جانب بڑھی تھی۔۔

Download Link

Direct Download

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *