- Age Difference
- Army Based
- Cheat Based
- Class conflict
- Cousin Marriage Based
- Crime Thriller
- Digest Novel
- Drugs Based
- Family Rivelary Based
- Fantasy Novels
- Forced Marriage Based
- Friendship Based
- Gaddi Nasheen
- Gangster Based
- hacking
- Halala Based
- Haveli based novels
- Hidden Nikah Based
- Inspirational Fiction
- Jageer Dar Based
- Journalist Based
- Khoon Baha Based
- Khubsurat Muhabbat ki Kahani
- kidnapping Based
- Love Story Based
- Love Triangle
- Murder Mystery
- Mystery
- Past Story Based
- Politician Based
- Revenge Based
- Revenge Based Novels
- Robotics Fiction
- Romantic Fiction
- Romantic Urdu Novel
- Rude Hero Based
- Rural to Urban Transformation
- scam
- Science Fiction Based
- Second Marriage Based
- Social Engineering
- Social issues Based
- Step Brothers Rivelry
- Suspense Thriller
- Under Cover Agent
- University life
- Village Based
- Women’s Empowerment
Tu Safar Mera Tu Hi Meri Manzil By Raheela Khan
Revenge Base | Forced Marriage Base | Rude Hero | Romantic Novel
معاً اس کے بجھے بجھے سے چہرے کو دیکھ کر اثنان نے والہانہ اپنی باہیں کھولیں تھیں ۔۔۔ تو طوبی شاہ آنکھوں میں موٹے موٹے آنسوں لیے تڑپ کر اس کی باہوں میں آن سمائی اس کے سینے سے لگی تھی ۔۔۔ تو اثنان کو لگا تھا جیسے دنیا بھر کا سکون اس کی باہوں میں سمٹ آیا ہو ۔۔۔ اس نے شدت سے طوبی شاہ کو خود میں بھینچا تھا ۔۔۔
تو طوبی شاہ اس کے سینے میں چہرہ چھپائے شدتوں سے رو دی تھی ۔۔۔ ابھی تو سب ٹھیک ہوا تھا ۔۔۔ اب تو ان دونوں نے ملنا تھا کہ پھر سے دوری ۔۔۔ طوبی اثنان کے جانے کا سن کر اداس ہوئی تھی اور اسے سامنے دیکھ کر وہ خود پر کنٹرول نا رکھ پاتے رو دی تھی ۔۔۔ اس کو اس طرح روتے دیکھ کر اثنان کی آنکھوں میں بھی نمی تر آئی تھی ۔۔۔
ایک لمبی جدائی کی مسافت طے کرنی تھی دونوں نے ۔۔ اور وہ ایک دوسرے سے دور ہونے پر اندر ہی اندر گھٹ رہے تھے ۔۔۔
طوبیٰ اثنان کی پشت پر ہاتھ باندھے اس کے سینے سے سر ٹکا کر ہچکیاں بھر رہی تھی اور اثنان ملک اس کو گھیرے میں لیے کھڑا اس کے دل کا بوجھ ہلکا ہونے دے رہا تھا ۔۔۔۔
“اثنان کی جان “۔۔۔۔ کافی دیر رونے کے بعد بھی جب وہ چپ نا ہوئی تو اثنان ملک نے مشفقانہ انداز میں نہایت مدھم آواز سے مخاطب کیا تھا ۔۔۔
“ہمم”۔۔۔ تو طوبی اس کی سرگوشی پر سسکیوں کے درمیان فقط اتنا ہی بول پائی ۔۔۔
“رو کیوں رہی ہے میری جان “۔۔۔۔ اثنان ہولے ہولے اس کے بال سہلاتا ہنوز انداز میں بولا تو طوبی کا دکھ جیسے طوالت اختیار کر گیا تھا ۔۔۔۔
“اثنان آپ مت جائیں نا”۔۔۔ وہ بھیگی آواز میں دکھی ہو کر بولی ۔۔۔ تو اس کی اس شدت محبت پر اثنان کے لبوں کے گوشوں میں مسکراہٹ بکھری تھی ۔۔۔۔