Shab e Taab by Reem Bukhari Novel20604
Shab e Taab by Reem Bukhari
Feudal Base | Multiple Couple | Age Difference |Social Romantic Novel
” تم لوگوں نے سردارنی کو دیکھا ہے کیسے لال جوڑا پہنا ہے اوپر سے زیور اور میک اپ تو ایسے چڑھایا ہے جیسے نئ نویلی دلہن ہو “
” ہاں ہماری عمر کی ہے اور میں اگلے مہینے نانی بن جاؤں گی اور اسے دیکھو بڈھی لال لگام ۔ “ایک اور آواز آئی جس کے اختتام پر قہقہ گونجا۔
” شوہر نے تو ہاتھ کا چھالہ بنا کر رکھا ہے ۔” کسی نے دل کا پھپولا پھوڑا۔
” اپنا پندرہ سال بڑے ہونے کا رعب جماتی ہو گی۔ چھوٹا ہے اسی لیے قابو میں آگیا ۔” دوسری آواز نے کہا۔
” بس اب تو كدو تین سال اور ہیں وہ اپنی کسی ہم عمر سے شادی کر لے گا پھر دیکھنا کیسے سجتی سنورتی ہے۔ ” دوسری آواز پھر آئی۔
“کرے گا ہی بات بھی طے ہے وہ بھی بہت پہلے اپنی پھوپھی زاد سے جو شہر میں پڑھ رہی ہے ۔ سنا ہے بہت خوبصورت ہونے کے ساتھ تیز بھی ہے اب تو بس چار دن کی چاندنی ہے پھر اندھیری رات۔” بات کا مزہ لیتے اس کے خوب بخیے ادھیڑے جا رہے تھے۔
” ویسے اپنے سردار کی قسمت دیکھو بچپن میں ہی پہلی بیوی بھی پریوں جیسی جوانی میں دوسری بھی کمال ہوگی آخر سرادر کے خاندان سے ہے۔ ” کہنے والی کے لہجے میں ستائش تھی۔
“وہ خود کون سا کم ہے آس پاس کے کئ قبیلوں میں ایسا نوجوان نہ ہو گا۔ پورے قبیلے کی شان ہے ۔” ان کا موضوع گفتگو اب بدل چکا تھا یہ سوچے بغیر کے ان کے لفظ کسی کو کتنی تکلیف دیتے ہیں۔

Download link
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕