Wahshat E Ishq by Wahiba Fatima Season 01,02

Bold Romantic | Revenge based Novel | Forced Marriage based novel | Rude Hero | Innocent Heroin

چٹاخ،،،، ایک زناٹے دار تھپڑ تھا جو حال میں گونجا تھا،، جو زندگی میں پہلی مرتبہ حرم نے شاہ زین کو مارا تھا۔۔
شاہ زین تو کاٹو تو بدن میں لہو نہیں،،،
اب بس،،،،،،،، برداشت کی حد ہو گئی تھی۔۔اس پاگل لڑکی کی وجہ سے اس پر فخر کرنے والی ماں نے اس پر ہاتھ اٹھایا تھا،،
جس چیز نے اس کے اندر سوئے ضدی،، جنونی،،،غصے سے پاگل،،، اور درندے سلطان کو جگایا تھا۔۔
اسے تھپڑ پڑتے دیکھ سہانا تڑپ کر آگے آئی۔۔آنٹی پلیز،،،، ہزبینڈ ہیں یہ میرے،، اگر مجھ سے اپنے رویے کی معافی مانگ کر دوبارہ نکاح کریں گے تو میں،،،،،،
اس کی بات بیچ میں ہی رہ گئی جب شاہ زین کی آواز حال میں گونجی۔۔
تنی رگیں،،، لہو ٹپکاتی سرخ آنکھیں اور چہرہ ،،اس نے زور سے مٹھیاں بھینچ رکھیں تھیں
جی مما میں نے کیا ہے اس سے نکاح،،، بیوی ہے یہ میری،،، اور میں اسے اس کا ہر حق دینے کو تیار ہوں،،، سہانا میرے روم میں آؤ،، اب یہ میرا اور میری وائف کا پرسنل میٹر ہے کوئی بیچ میں انٹر فئیر نا کرے،، میں خود سلجھا لوں گا۔۔
شاہ زین کا سرسراتا لہجہ،،،، رگوں میں لہو منجمد کر دینے والا لہجہ۔۔۔
اب حقیقت میں سہانا گڑبڑائی تھی۔۔جب چال الٹی پڑتی نظر آئی۔۔
وہ پھر روئی۔۔
مگر آنٹی نکاح کے پیپر تو پھٹ گئے ،،،اب کون مانے گا اس نکاح کو،، اسی لئے میں کہہ رہی تھی کی دوبارہ سب کے سامنے نکاح،،،
مجھے کسی کی کوئی پرواہ نہیں،،، کسی کہ ماننے یا نا ماننے سے کیا فرق پڑتا ہے جب میں مانتا ہوں،،، اور ہمارے پاس تو گواہ بھی ہیں ناں ڈارلنگ،،، وہ انتہائی تمسخرانہ بولا
سہانا کے پیروں نیچے سے زمین کھسکی۔۔
مگر،،،
اس سے پہلے وہ کچھ کہتی شاہ زین نے اسے کلائی سے دبوچا تھا،
اور پھر سب کے سامنے وہ اسے لئے اپنے روم کی طرف بڑھا ۔۔
وہ اس کے ساتھ گھسیٹتی چلی جا رہی تھی۔۔رونگٹے کھڑے ہو گئے تھے۔۔
چال الٹی پڑ گئی تھی،، شاہ زین نے اتنی جلدی مان لیا اور اسے کچھ کرنے کا موقع نہیں دیا،، اور یہ سب تو اس نے سوچا ہی نا تھا۔۔
اور اب اگر وہ کہتی کہ جھوٹ بول رہی ہے تو سب سے زیادہ انسلٹ تو اس کے پاپا کی ہوتی۔۔

Season 01

Download Link

Direct Download

Season 02

Download Link

Direct Download

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *