- Age Difference
- Army Based
- Cheat Based
- Class conflict
- Cousin Marriage Based
- Crime Thriller
- Digest Novel
- Drugs Based
- Family Rivelary Based
- Fantasy Novels
- Forced Marriage Based
- Friendship Based
- Gaddi Nasheen
- Gangster Based
- hacking
- Halala Based
- Haveli based novels
- Hidden Nikah Based
- Inspirational Fiction
- Jageer Dar Based
- Journalist Based
- Khoon Baha Based
- Khubsurat Muhabbat ki Kahani
- kidnapping Based
- Love Story Based
- Love Triangle
- Murder Mystery
- Mystery
- Past Story Based
- Politician Based
- Revenge Based
- Revenge Based Novels
- Robotics Fiction
- Romantic Fiction
- Romantic Urdu Novel
- Rude Hero Based
- Rural to Urban Transformation
- scam
- Science Fiction Based
- Second Marriage Based
- Social Engineering
- Social issues Based
- Step Brothers Rivelry
- Suspense Thriller
- Under Cover Agent
- University life
- Village Based
- Women’s Empowerment
Bloody Love Season 01,02 By Wahiba Fatima
Gangster Based | Romantic Love story | Suspense Thrill | Multiple couple | Romantic novels
تم میرے کمرے میں کیسے آئے،،،؟ علیزے چلائی تھی۔ وہ اپنے حلیے سے بری طرح گڑبڑائی تھی۔ اور بیڈ سے اتر کر زمین پر پڑا دوپٹہ اٹھایا۔
بلکل پہلے کی طرح ننجا تیکنیک سے،،، جواب اب بھی تسلی بخش تھا۔
تمھاری ہمت کیسے ہوئی میرے روم میں آنے کی خضر،،، وہ شیرنی بنی پھر دھاڑی۔ چہرہ لال بھبھوکا ہو چکا تھا جسے وہ دلچسپی سے دیکھے گیا۔ پھر اپنی پاکٹ سے سنیمن نکال کر منہ میں رکھی اور چبانے لگا۔
میں تو پہلے بھی آپ کے روم میں ایسے ہی آتا تھا علیزے،، مگر اب شاید ہمارا رشتہ بدل چکا ہے ناں تو آپ یقینا مجھ سے شرما رہی ہیں ،، ہے ناں،،،؟
وہ اس کے سرخ چہرے پر ٹونٹ کرنے سے باز نہیں آیا تھا۔ صاف لگتا تھا وہ اسے تپا رہا ہے۔ اور وہ مکمل سر تا پا سلگ چکی تھی۔
گیٹ لاسٹ خضر،، دفع ہو جاؤ یہاں سے،، بلکہ پیلس اور اس ملک سے،، اور اگلے کچھ سال مجھے اپنی شکل مت دکھانا،،
وہ غرائی تھی۔ وہ کاٹ سے اٹھ کر قدم قدم اٹھاتا اس تک پہنچا۔
تو آپ کی یہ شرط تھی کہ مجھے وائیٹ پیلس اور اس ملک سے دربدر کرنا چاہتی ہیں آپ،، وہ اس کی آنکھوں میں دیکھ کر پوچھ بیٹھا۔
جی ہاں بلکل،، شکل گم کرو اپنی یہاں سے،،
اس ظالم کو ترس کب آیا تھا اس پر۔
رائٹ، تو پھر میرا بھی وعدہ ہے یہ آپ سے،،،، کہ واپس لوٹنے پر ہماری پہلی ملاقات ہمارے بیڈ روم میں میری سیج پر ہوگی،، اور یقین کریں تب وہ برسوں بعد کا لوٹا ہوا تشنہ روح ، تشنہ لب خضر جبران کبیر زیادہ خطرناک ثابت ہوگا آپ کے لیے،، اور تب شاید آپ اپنے اس فیصلے پر پچھتائیں،، مگر افسوس کہ تب شاید میں پچھتانے کا بھی موقع نہیں دوں آپ کو،،،
وہ اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بولا تو علیزے کی ریڑھ کی ہڈی میں سنسناہٹ ضرور ہوئی تھی۔ بلکہ وہ اس کے لہجے، الفاظ اور آنکھوں کی بے باکی سے جی جان سے لرز اٹھی تھی۔
خضر یہ کس قسم کی بکواس کر رہے ہو میرے ساتھ تم ہوش میں تو ہو،، کیا بکواس ہے یہ،،،؟
وہ دھواں دھواں چہرہ لیے بولی تھی۔
آپ کو تو میری شادی والی بات بھی بکواس لگ رہی تھی،، کیا ہوا؟ ہو گئی ناں،،،
وہ مسکرا کر بولا تھا اور اسے لاجواب کر گیا۔
خضر جاؤ یہاں سے ورنہ ابھی اسی وقت سچ میں ہاتھ اٹھ جائے گا میرا،،،
علیزے نے مٹھیاں بھینچیں تھیں۔
آ،،، ہاں،،،،۔ رئیلی،،؟ ٹرائی کر کے دیکھ لیں،،، آج پتہ چل ہی جائے کہ یہ لیڈی ایکسکیوشنر اس جونئیر ایکسکیوشنر پہ کتنا بھاری پڑتی ہے؟
اس کا لہجہ صاف مزاق اڑاتا لگا تو علیزے کا دماغ گھوم گیا۔