Deewana Mosam By Rimsha Ansari

Wani Base | Forced Marriage | Fedual Base | Rude Hero | Romantic Novel

میں انہیں ونی کردی جائے ،میری مومنہ تو جرمنی گئی ہے اس لئے ہمیں صلہ کو ونی کردینا چاہئیے۔
رحیم خان نے شاطر پن دکھاتے درمیان میں سے زمین والی بات کاٹ دی تھی تاکہ بی جان صلہ کو ونی کرنے سے منع نہ کردیں۔رحیم کی بات سن کر بی جان نے سرد نظروں سے رحیم کو دیکھا۔
“ایسا نہیں ہوسکتا رحیم”بی جان کا لہجہ ایکدم سرد تھا۔۔۔۔برف سے بھی زیادہ سرد۔
“کیوں نہیں ہوسکتا بی جان ؟ ہم نے کتنی محنت و محبت سے صلہ کو پالا ہے آگر آج وہ میری جان بچالے گی تو کچھ غلط تو نہیں ہے “
بی جان کی بات سن کر رحیم خان فورا اچھل پڑا تھا,رحیم خان کی بات سن کر بی جان نے ایک آئبرو اچکائے رحیم خان کو تاسف سے دیکھا۔
“تمہاری بات سے میں متفق ہوں ،بہت اچھے سے جانتی ہوں کہ تم لوگ نے صلہ کو کتنی محبت سے پالاہے ،خیر تم لوگوں کو بتادوں کسی کی منکوحہ کو ونی نہیں کیا جاسکتا اس لئے صلہ ونی نہیں ہوسکتی” بی جان کے لہجے میں ڈھیر سارا طنز چھپا تھا۔
“کیا مطلب کس کی منکوحہ ہے صلہ ؟ یہ آپ کیا کہہ رہی ہیں بی جان؟

Download Link

Direct Download

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *