Do Dil By Amna Mehmood

University Based | Cousin Based | Love Story Based

تم خود کو کیا سمجھتے ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ مجھے تم سے محبت ہے ۔ اس نے چیخ کر کہا
ہو گی _____ وہ شانے اچکا کر جانے لگا
ہو گی سے کیا مطلب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟
مجھے تم سے محبت ہے. وہ اُس کا گریبان پکڑ کر چلائی.
اور زور سے چلاؤ اتنے زور سے کے سارا گاؤں سنے پھر میں یقین کروں گا _____ اس نے اپنا گریبان چھڑاتے ہوئے نرمی سے طنز کیا جس پر وہ بجھ سی گئی
کیوں کیا ہوا _____ ختم ہو گئی محبت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟
وہ اس کا جھکا سر دیکھ کر ہنسا
بی بی یہ محبت تمہارے بس کی بات نہیں. محبت چھپ چھپ کر نہیں ہوتی.
یہ جو تم مجھ سے کرتی ہو نااااااا ______ چوری چھپے ۔ یہ گناہ ہے گناہ _______ جسے تم محبت کہتی ہو ۔
اور معزرت میں اس گناہ میں تمہارا ساتھ نہیں دے سکتا. وہ جانے کے لیے پلٹا
جس دن سب کے سامنے مجھ سے محبت کا اقرار کر سکو اس دن آنا. میں چٹان کی طرح تمہارے ساتھ کھڑا ہوں گا۔ مگر یوں چوری چھپے نہیں۔
سنو ہمارے خاندان میں باہر شادی کا رواج نہیں ۔میں مجبور ہوں۔ وہ مدہم آواز میں بولی جیسے خود سے بھی شرمندہ ہو
” حیرت ہے آپ کے خاندان میں باہر شادی کرنے کی اجازت نہیں مگر مُحبت کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ “
میں آپ کی بہادری کی داد دیتا ہوں۔ اس نے تالی بجائی اور طنزاً مسکراتا ہوا چل پڑا۔
” فرق تھا ہم دونوں کی مُحبت میں ، مُجھے اُس سے ہی تھی اور اُسے مُجھ سے بھی تھی!۔ “
وہ اس کی پشت کو دھندلی آنکھوں سے دیکھتے ہوئے سوچنے لگی۔

Download Link

Direct Download

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *