Hichkiyan Muhabbat Ki Season 1,2 By Amna Mehmood

Funny Novel | Friendship  Base | Lovestory Base | Multiple Couple Novel | Romantic Novel 

ماہ نور میں بہت تھکا ہوا ہوں پلیززززز ……..زریاب اپنے آپ کو بہت بے بس محسوس کر رہا تھا وہ اسے کچھ نہیں کہہ سکتا تھا.وہ زنان خانے میں افراسیاب سے معزرت کرنے آیا تھا.مگر ماہ نور کو دیکھ کر سب بھول گیا. اگر یہ کچھ دیر اور یہاں کھڑی رہی تو میں ہار جاؤں گا اس سے بہتر ہے کہ میں خود ہی یہاں سے چلا جاؤں.زریاب نے اپنے آپ سے کہا
ٹھیک ہےتم نہیں جاتی تو میں ہی چلا جاتا ہوں.مگر ماہ نور کی بات نے اس کے تن بدن میں آگ لگا دی
زریاب تم صرف بےغیرت ہی نہیں بلکہ نامرد بھی ہو اگر اتنے غیرت مند مرد ہوتے تو چھ سال پہلے گاؤں سے بھاگ نہ جاتے..؟؟ جرگہ کا سامنا کرتے.ایک عورت کے سر پر جی رہے ہو تم سمجھے……..
” مرد سب کچھ برداشت کر سکتا ہے مگر اپنی مردانگی پر ایک لفظ نہیں اور جو برداشت کر لے وہ مرد ہی نہیں”
یہ قول بھی حنین کا تھا جو شاید بہت غلط وقت پر زریاب کے کانوں میں گونجا اور اس کا غصہ آسمانوں کو چھونے لگا پھر وہ ہوا جس کی کسی کو امید نہیں تھی.
زریاب تیزی سے ماہ نور کے قریب آیا اور ایک زوردار تھپڑ ماہ نور کی دائیں گال پر مارا. ماہ نور کی دودھیا سفید جلد پر زریاب کی انگلیوں کے نشان یوں لگ رہے تھے کہ جیسے کسی نے ماہ نور کا چہرہ گرم لوہے کی سلاخوں سے داغ دیا ہو.پورا لاؤنچ “چٹاخ”کی آواز سے گونج اٹھا.سب اپنی اپنی جگہ پر ساکت ہو گئے.اس سے پہلے کے ماہ نور تھپڑ کی وجہ سے گرتی زریاب نے اسے دونوں بازوں سے پکڑ کر اپنے قریب کیا.ماہ نور کو زریاب کی انگلیاں اپنے بازوں میں پیوست ہوتیں محسوس ہوئیں.
تم میری محبت کو میری کمزوری مت سمجھو یہ تھپڑ جو میں نے آج تمہیں مارا ہے یہ چھ سال پہلے مارنا چاہیے تھا جب تم نے میری بات پر یقین نہیں کیا تھا.میں نے اسد کو نہیں مارا تھا مگر تم اگر دوبارہ ایسی بکواس کی تو میں تمہارا گلہ اپنے ہاتھوں سے دبا دوں گا جو مر گیا ہے وہ کبھی واپس نہیں آ سکتا مگر جو زندہ ہے وہ قبر میں جا سکتا ہے

Season 01↓

Download Link

Direct Download

Season 02↓

Download Link

Direct Download

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *