Kitab Muhabbat By Amna Mehmood

Family Drama  | Cousin  Marriage  | Rude Hero | Romantic  Novel

اس وقت جہاں آرا بیگم کے کمرے میں بلا کی خاموشی تھی. عنزہ اور بُوا صوفے پر جہاں آرا بیگم کے سامنے کسی مجرم کی طرح بیٹھیں تھیں.
یہ سارا زیور، سلامی کے پیسے اور گفٹس _____ ان تمام چیزوں پر تمہارا کوئی حق نہیں ہے. اس لیے یہ تمام چیزیں میں اپنے پاس رکھ رہی ہوں. اپنی حیثیت بھولنے کی کبھی غلطی مت کرنا ورنہ بہت پچھتاؤ گی. تمہارے حق میں یہی بہتر ہو گا کہ تم میرے تمام احکامات کو من و عن قبول کرو.
اور ہاں ایک بات اور _____ تراب سے تمہارا رشتہ صرف کاغذ تک ہے اسے حقیقت سمجھنے کی کبھی غلطی مت کرنا کیونکہ حقیقت کا اس رشتے سے کچھ لینا دینا نہیں. اس نے صرف میرے کہنے پر تم سے نکاح کیا ہے ورنہ وہ تم جیسی لڑکیوں کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتا.
ویسے تو تمہیں تراب کے رویے سے اس بات کا بخوبی اندازہ ہو گیا ہو گا. تم کافی عقل مند ہو. نکاح سے لے کر اس وقت تک اُس نے ایک دفعہ بھی تمہاری طرف نہیں دیکھا. ساتھ ساتھ جہاں آرا بیگم نے اپنی انگلی میں ہیرے کی انگوٹھی کو گھمایا.
جہاں آرا بیگم کی باتیں بوا کو سخت ناگوار گزر رہیں تھیں جبکہ عنزہ کا چہرہ بلکل نارمل تھا.
اب تم دونوں جا سکتی ہو اور ہاں آئندہ میرے برابر بیٹھنے کی غلطی مت کرنا. آج پہلی بار تم لوگوں نے ایسا کیا ہے اس لیے میں معاف کرتی ہوں.
آخر آج میرے اکلوتے بیٹے کا نکاح تھا اور میں اس کے لیے بہت خوش ہوں _____ کمرے میں داخل ہوتے ہوئے تراب نے یہ الفاظ بخوبی سنے اور جہاں
آرا بیگم نے اسے ہی دیکھ کر ایسا کہا

Download Link

Direct Download

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *