Muhabbat Ki Pehli Baarish By Amna Mehmood

Cousin Marriage | Love Story Base | Romantic Novel 

ارے یہ تو کمال ہو گیا. آپ نے تو مجھے کہا تھا کہ میرا نمبر بلاک کر دیں گی مگر حیات عالم کا نمبر بلاک کرنا اتنا آسان نہیں ہے. دوسری جانب سے ایس پی حیات کی آواز پوری تاب سے ابھری تو حرا کے ماتھے پر کئی شکنیں نمودار ہوئیں.
میرا خیال تھا کہ آپ میں اتنی تو ” غیرت” ہوگی کہ میری دھمکی پر آپ دوبارہ کال نہ کرتے مگر مجھے نہیں پتہ تھا کہ لفظ “غیرت” کا ” پولیس” والوں سے کچھ لینا دینا نہیں ہوتا. حرا کے جواب پر حیات ہنسنے لگا
کچھ لوگ اپنا نام ” حیات” رکھ لیتے ہیں جبکہ اصل میں وہ ” واہیات ” ہوتے ہیں. کم از کم انہیں اپنے نام پر نظر آسانی کرنی چاہیے بالکل ویسے ہی جیسے ایک کرپٹ پولیس والے پر اعلیٰ حکام کو نظر ثانی کرنی چاہیے. حرا کے جواب کو حیات نے بہت انجوائے کیا.
دیکھنے سے تو مجھے اندازہ نہیں ہوا تھا مگر تمہارا سینس آف ہیومر تو بہت اچھا ہے. حیات نے حرا کو داد دی.
ویسے آپ کی جگہ اگر کوئی غیرت والا شخص ہوتا تو مجھے داد دینے کی بجائے گالیاں دیتا. حرا نے اپنے طور پر حیات کی تصحیح کی.
آپ مجھ سے گالیاں کھانا چاہتی ہیں…..؟؟ حیات کا لہجہ سوالیہ تھا.
کچھ عرصہ پہلے تک میرا خیال تھا کہ میری آواز میں بہت دم ہے میں کسی کو کہیں بھی ہرا سکتی ہوں کیونکہ میں ایک طاقتور خاندان سے تعلق رکھتی ہوں اور میرے آگے کوئی بول نہیں سکتا.
مگر اب آپ سے ملنے کے بعد میری سوچ میں تبدیلی آگئی ہے. اب میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ ملک خداداد پاکستان کا کوئی بھی شخص ایک پولیس والے سے زیادہ اچھا بھونک نہیں سکتا. حرا کے لہجے میں شدید تلخی اور اکتاہٹ تھی.
میں اسے تعریف ہی سمجھوں گا کیونکہ میں نیگیٹو نہیں سوچتا. حیات کے جواب پر حرا کال کاٹنے ہی لگی تھی کہ اس کے جملے پر ٹھٹکی.
اصل میں مجھے یہ خوش فہمی ہونے لگی تھی کہ آپ شاید مجھ سے ملنے آ رہیں ہیں کیونکہ آپ کی لوکیشن میرے گھر کے بہت قریب ظاہر ہو رہی ہے. جیسے ہی حیات کی آواز گاڑی میں گونجی حرا نے حیرت سے حمنہ کی طرف دیکھا.
(کبھی کبھی تو مجھے موبائل فون بنانے والے کو بہت دعائیں دینے کا دل کرتا ہے) ہرا نے زیر لب کہتے ہوئے کال کاٹ دی اور سب سے پہلے موبائل کی لوکیشن بند کی. تبھی حدید کی گاڑی ڈیفنس روڑ پر چڑھی.
حرا گاڑی روک دے اور پہلے میری بات سن. حمنہ نے فوراً چیختے ہوئے حرا کو گاڑی روکنے کا کہا
ہو سکتا ہے حدید، حیات کے گھر ہی جا رہا ہو کیونکہ جہاں تک مجھے یاد پڑتی ہے ایک دفعہ ڈی ایم یہی بات کر رہے تھے کہ ایس پی حیات کا گھر ڈیفنس روڈ پر ہے. حمنہ کی بات پر حرا نے سر نفی میں ہلایا
ناممکن _____ حدید کا کیا لینا دینا ایس پی حیات ساتھ____ وہ تو بہت شریف النفس اور سیدھا سادہ سا انسان ہے اور پھر کب سے تمہارے گھر رہ رہا ہے. میں نہیں مانتی کہ ایسا کچھ ہے. حرا نے گاڑی دوبارہ سٹارٹ کی.
دیکھو ایسا کرو گوگل پر ایس پی حیات کے گھر کا ایڈریس نکالو. حمنہ نے دوبارہ سٹیرنگ پر ہاتھ رکھتے ہوئے حراکو روکا تو وہ سر نفی میں ہلاتی موبائل فون پر ایس پی حیات کے گھر کا ایڈریس سرچ کرنے لگی مگر رزلٹ دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے
کیا ہوا. …؟؟ حمنہ نے بےتابی سے پوچھا
دیکھا یہ حدید کا بچہ ایس پی کے گھر ہی جا رہا ہے. میں نے اکثر ڈراموں اور فلموں میں دیکھا ہے جو گھر کا سب سے بیسٹ بندہ ہوتا ہے. وہی آخر میں ولن نکلتا ہے. مگر ایک بات ہے آج کل ولن بہت ہینڈسم آ رہے ہیں. حمنہ نے سر ہلاتے خود کو داد دی جب کہ حرا کے چہرے پر فکر مندی کے آثار تھے.
نہیں ایس پی حیات کے گھر کا ایڈریس ڈیفنس روڈ کا نہیں ہے بلکہ _____حرا نے بات ادھوری چھوڑتے ہوئے حمنہ کی طرف دیکھا
اگر ایڈریس ڈیفنس روڈ کا نہیں ہے تو پھر تو اتنا پریشان کیوں ہو رہی ہے. حمنہ نے ریلیکس ہوتے ہوئے حرا کی طرف دیکھا
اس کے گھر کا ایڈریس وہاں کا ہے جہاں ڈی ایم ہسپتال بنوا رہیں ہیں. حرا کے جواب نے حمنہ کو سچ مچ شاکڈ کیا.
کہیں ایسا نہ ہو کہ حدید ہمارے کسی دشمن کا بیٹا ہو اور وہ ہمارے گھر رہ رہا ہو تاکہ بعد میں ہمیں نقصان پہنچا سکے. ہحمنہ نے ڈراموں کی سٹوریز کو فالو کرتے ہوئے اندازہ لگایا. جس پر حرا دبارہ گاڑی سٹارٹ کرتی حدید کو فالو کرنے لگی
برائے مہربانی تھوڑی دیر کے لیے اپنا منہ بند رکھو. یہ حدید کی گاڑی کہاں گئی ہوگی…..؟؟ سیکٹر میں داخل ہوتے ہی حرا نے اندازے سے ایک سٹریٹ میں گاڑی موڑی تو تھوڑے فاصلے پر حدید کی گاڑی پارک نظر آئی.
اس کی گاڑی باہر کیوں کھڑی ہے. یہ اپنی گاڑی گھر کے اندر کیوں نہیں لے کر گیا…..؟؟ حمنہ نے حدید کی گاڑی کو دیکھتے ہوئے خود کلامی کی.
کیونکہ اس کی گاڑی بہت گندی ہے. اس لیے انہوں نے اندر آنے نہیں دی ہوگی. حرا کے جواب پہ حمنہ منہ بنانے لگی
ٹھہرو میں چک کر کے آتی ہوں کہ گھر کے باہر کس کے نیم کی نمبر پلیٹ لگی ہے. ھرا کہتے ہوئے سیٹ بیلٹ کھولنے لگی تو حمنہ نے اسے روک دیا.
خود جانے کی کیا ضرورت ہے. آگے سے گاڑی گھما لو. میں دیکھ لیتی ہوں کہ گھر پر کس کی نیم پلیٹ لگی ہے.
شکر ہے تم نے بھی کوئی ڈھنگ کی بات کی. حمنہ کے جواب پر حرا نے گاڑی تیزی سے آگے نکال کر اسے موڑنے لگی تو کوٹھی پر “حیات عالم” کے نام کی نمبر پلیٹ دیکھتے ہی دونوں کے ہوش اڑ گئے.
جس بات کو وہ ابھی تک مذاق میں لے رہیں تھیں وہ اب بھیانک حقیقت بن کر ان کے سامنے تھی.

Download Link

Direct Download

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *