Tera Ishq Jan Leva by Amreen Riaz

Gangster Based | Forced Marriage Based | Innocent Heroin & Rude Hero Based

میں نے سُنا ہے یہاں نکاح کی تیاریاں چل رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔”دوسری طرف سے آتی آواز پر ایک دفعہ سب ساکت ہوئے تھے کہ اسے پتہ کیسے چل گیا وہ تو سب چوری کر رہے تھے اُس کے دیے گئے ٹائم سے ایک دن پہلے۔
“آپ لوگ یہ تو نہیں سوچ رہے کہ مجھے پتہ کیسے لگ گیا تو اس کے لیے اتنا ہی کہنا چاہونگا کہ فاریسہ اعوان میری ہے تو جو میرا ہو جاتا ہے اُسکو نظر میں رکھنا اور اُس پر نظر رکھنا مجھے بخوبی آتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔”اُسکے مسکراتے لہجے پر فاریسہ کے چہرے کا رنگ بدلا تھا۔
“تمہاری یہ بھول جلد ختم ہو جائے گی برزل ابراہیم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔”اب کی بار شاہ زر نے مظبوط لہجے میں کہتے ہوئے احسن اور قمر کو کو مولوی کو جلد لانے کا اشارہ کیا تھا وہ سمجھ کر سر ہلاتا اُٹھ کھڑا ہوا۔
“مجھے خوشی ہوئی یہ سب جان کر کہ آپ لوگوں نے خود ہی سارے انتظامات کروا لیے نکاح کے اب بس دولہے کی مطلب کہ میرے آنے کی دیر ہے تو وہ آپ فکر نہ کریں مولوی کے آنے تک میں بھی حاضر ہو جاؤنگا اچھا ہے میرا اور فاریسہ کا نکاح اُس کے اپنوں کے درمیان ہو تا کہ وہ مجھے بعد میں یہ تانہ نہ دے سکے کہ میں نے اُس کے اپنوں کے سامنے اُسے اپنے نام نہیں کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔”جیسے جیسے وہ بولتا جا رہا تھا سب کے سانس بیٹھے جا رہے تھے فاریسہ نے تو اپنے ساکت دل پر ہاتھ رکھ کر یہ یقین کیا تھا کہ دل کے ساکت ہو جانے پر بھی وہ سانس کیسے لے پا رہی تھی۔
“فاریسہ میری زندگی اچھے سے تیار ہونا اور وائٹ ڈریس پہننا کیونکہ وائٹ کلر میرا فیورٹ کلر ہے جو تم پر بہت سُوٹ کرتا ہے، اوکے پھر ملتے ہیں ایک گھنٹے بعد تمہیں مسز برزل ابراہیم بنانے کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔”فاریسہ کی جان نکالتا وہ کھٹاک سے فون رکھ گیا ہادی نے اپنے چہرے پر آیا پسینہ صاف کیا اور سب کی طرف سوالیہ نگاہوں سے دیکھا جیسے پوچھ رہا ہو کہ اب کیا کرنا ہے؟
“بابا،مماپلیز بچا لیں مجھے۔۔۔۔۔۔۔۔”فاریسہ روتی ہوئی مہ پارہ بیگم کے سینے سے جا لگی جنہوں نے ڈبڈائی آنکھوں سے اپنے شوہر کی طرف دیکھا..

Download Link

Direct Download

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *