Aye Mere Humdum by Shumaila Jutt Novel20284
Aye Mere Humdum by Shumaila Jutt
Child Nikah | Forced Marriage | Rude Hero | Cousin Marriage | Romantic novel
اتنا بھر کو مت فیضی !! وہ تمہاری بہن جیسی تو ہو سکتی ہے مگر بہن نہیں ہے وہ تمہاری …!! اور یہ تمہارے باپ کا ہی نہیں پورے خاندان کا فیصلہ ہے .. !!رضوانہ کا ظمی نے بیٹے کو آنکھیں دکھائیں مگر اس وقت تو وہ آتش فشاں بنا ہوا تھا
بھاڑ میں گیا خاندان !! ہم سب کے احساسات کی کوئی ویلیو ہی نہیں، خاندان کی فکر ہے سب کو !!! میں کہتا ہوں سوچا بھی کیسے آپ س—-!! فرزام اشتعال سے گر جاتھا لمحے کو اسکی ماں بھی سہم گئی تھی
مگر اس کی ساری باتیں دروازے کے باہر کان لگا کر کھڑے مصطفی کا ظمی نے بھی سن لیں تھیں
سب نے نہیں میں نے سوچا اور تمہیں یہ فیصلہ ماننا ہی ہو گا … !! اور رہی بات دانی کی تو اس کی شادی موسیٰ سے آج ہی ہو گی … !! مصطفی کا ظمی نے فرزام کی بات مکمل ہونے سے پہلے ایک نیا انکشاف کیا— انکشاف کیا تھا کوئی شہ رگ دبوچی گئی تھی فرزام کو زمین اپنے پیروں سے نکلتی محسوس ہو رہی تھی۔۔۔۔
ک لک کیا دانی اور وہ م م مم موسی …؟ یہ کہ کہ کیا کہہ رہے ہیں آپ …؟ وہ پھٹی آنکھوں سے کبھی چپ کھڑی ماں کو دیکھتا، کبھی ماتھے پر بل ڈال کر کھڑے مصطفی کا ظمی کو۔۔۔
صرف فرزام کی آواز ہی نہیں لڑکھڑائی تھی اس کے قدم بھی لڑکھڑائے تھے اس نے بمشکل قریبی دیوار کا سہارا لے کر خود کو سمبھالا تھا
سچ کہہ رہا ہوں میں اور تم بھی جلدی سے ٹھنڈے ہو جاؤ اور سب کے سامنے کوئی تماشہ نہیں کرنا …!! مصطفیٰ کا ظمی نے فیصلہ نہیں سنایا تھا کوئی ہتھوڑا ہی مارا تھا فرزام کے اندر دوڑتی خون کی ایک ایک بوند جل اٹھی تھی مصطفی کاظمی کی بات سن کر ۔۔۔۔
آپ ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟ دانی اور موسیٰ میں اور زری آپی۔۔۔۔ سوچ بھی کیسے لیا آپ سب نے ؟ نہیں ایسا نہیں ہو گا!! ایسا کبھی نہیں ہو گا؟ کچھ دیر کی بے یقینی کے بعد وہ پھر سے چیخا تھا اسے اپنے دماغ کی نسیں پھٹتی معلوم ہو رہی تھیں
ٹھیک ہے میری بھانجی کی تمہارے ساتھ شادی نہیں ہو سکتی تو تمہاری ماں بھی میرے ساتھ نہیں رہ سکتی …!! مصطفی کاظمی نے کچھ دیر سوچنے کے بعد جو کہا وہ فرزام کو ہی نہیں رضوانہ کا ظمی کو بھی ساکت کر گیا
م م مم مطلب .. ؟ کچھ نہ سمجھتے ہوئے فرزام نے دوبارہ پوچھا مگر کچھ نہ سمجھ کر بھی وہ کافی کچھ سمجھ چکا تھا جبکہ رضوانہ کا نظمی کی آنکھیں پھٹی کی پٹھی رہ گئیں
مطلب صاف ہے تم شادی نہیں کروگے تو میں بھی تمہاری ماں کو ابھی کہ ابھی طلاق دے دوں گا اور صرف میں ہی نہیں مرتضیٰ بھی شبانہ کو طلاق دے گا ….!! مصطفیٰ

Download Link
Direct Download
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕