Ishq junoon by Iqra Sheikh

Forced Marriage | Revenge Base | Rude Hero| Romantic novel

” ‘ یہ رہا ہمارا کمرہ ..اب سے تمھیں یہیں رہنا ہے ”
” وہ سیدھا اسکی آنکھوں میں دیکھ کر بولا تھا
اس وقت اسکا لہجہ کسی بھی قسم کے جذبات سے خالی تھا..
‘ ” ہمارا نہیں مجھے میرے کمرہ بتاؤ ”
جہاں میں اکیلی رہوں گی ..
وہ اسکی طرف دیکھ کر دانت پیستی ہوئی بولی تھی
” ‘اب اسکی برداشت ختم ہو چکی تھی ورنہ اپنی ماں کے سامنے وہ خاموش تھی ..
‘ ” جبکہ حیدر اسکی گھوری کو نظر انداز کرتا زور سے ہنسا تھا .
جیسے اسکی بات کا مذاق بنا رہا ہو ..
‘ ” لگتا ہے تمہاری میموری کمزور ہے خیر کوئی بات نہیں میں یاد دلا دیتا ہوں کہ اب تم منال نہیں منال حیدر علی بن چکی ہو””
“اسکا مطلب آج سے تم اور میں ہم ہیں .
‘ ” اس لئے یہ کمرہ بھی ہم دونوں کا ہے .
” وہ ایک ایک لفظ پر زور دیتا ہوا بولا .
‘ ” تم اور میں کبھی ہم نہیں ہو سکتے
“اور دوسری بات کسی غلطفہمی میں مت رہنا کہ میں تمہارے ساتھ ایک ہی کمرے میں رہ لوں گی ..
‘ ” منال غصّے سے اسکی طرف انگلی اٹھا کر وارن کرنے والے انداز میں بولی تھی .
” حیدر جو بڑی دلچسپی سے اسکے غصّے سے لال پڑتے چہرے کو دیکھ رہا تھا
منال کی بات پر ایک قدم آگے بڑھا اور اسکا ہاتھ پکڑ کر منال کو اپنی طرف کھینچا تھا ..
” ‘ منال جو غصّے سے اسکو دیکھ رہی تھی حیدر کے ایسے کرنے پر سیدھا اسکے سینے سے آ لگی تھی ..

Download Link

Direct Download

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *