Mari Mohbbat Ho Tum by Iqra Sheikh

Forced Marriage | Revenge Base | Rude Hero| Romantic novel

” آخر آپ چاہتے کیا ہیں کیوں پیچھے پڑے ہیں میرے۔۔۔۔؟؟؟”
‘ اپنے سامنے کھڑے اس لمبے چوڑے شخص کو دیکھ کر وہ سخت جھنجھلاہٹ کا شکار ہوئی تھی۔۔۔
‘ تمہاری زندگی کے کچھ حسین لمحے کیونکہ تم سکندر خان کے دل کو بھا گئی ہو اس لئے تمہاری زندگی کے کچھ پل چاہتا ہوں۔۔۔۔!!!”
‘وہ اپنی بھاری آواز میں اس سے مخاطب ہوا تھا اسکی پرسنلیٹی کے ساتھ لہجہ بھی رعبدار تھا اور نظریں ہنوز اسکا ایکسرے کر ریں تھیں جبکہ اسکی بات سن کر اور اپنے وجود پر ان گہری نظروں سے مہرہ کا چہرہ خفت اور غصّے کی وجہ سے سرخ ہو چکا تھا۔۔۔۔
” بدلے میں تم جتنی قیمت چاہو اٹس اپ ٹو یو یہ رہا بلنک چیک۔۔۔۔!!!”
اسکے چہرے کے تاثرات بلکل نارمل تھے جبکہ اسکی بات سن کر مہرہ کا نازک ہاتھ اٹھا اور اپنے سامنے کھڑے شخص کے چہرے پر اپنا نشان چھوڑ گیا وہ شولہ بار نگاہوں سے اسکو دیکھ رہی تھی جبکہ اسکا جسم ہولے ہولے کانپ رہا تھا۔۔۔۔
اسکی حرکت پر سکندر کے وجود میں انگارے دھکنے لگے اس نے خونخوار نظروں سے اسے گھورتے اسکا بازو دبوچا اور ساتھ ہی اپنے باڈی گارڈ کو پیچھے رہنے کا اشارہ کیا جو اسکے تھپڑ مارنے کی وجہ سے آگے بڑھ آئے تھے۔۔۔۔
” بہت ہمت ہے ڈارلنگ تمہارے اندر جبکہ تمھیں ذرا بھی اندازہ نہیں ہے کہ تم اپنے ساتھ کیا کر چکی ہو
اور نہ ہی تمھیں اس بات کا اندازہ ہے کہ سکندر خان کیا چیز ہے تمہاری جگہ کوئی اور ہوتا تو اب تک اسکا گوشت چیل کوئوں کی غزا بن چکا ہوتا۔۔۔۔!!!”
وہ اپنی گہری کالی آنکھیں اسکی بھوری آنکھوں میں گاڑے سرد لہجے میں بولا جبکہ اسکے بازو پر اس نے اپنی پکڑ مزید سخت کی تھی اسکی بات کا مطلب سمجھ کر مہرہ کو اب سہی معنی میں اپنی غلطی کا احساس ہوا وہ جذبات میں آکر اسکو تھپڑ تو مار چکی تھی لیکن تھی تو وہ ایک ڈرپوک سی لڑکی آخر وہ اس مضبوط شخص کا مقابلہ کیسے کرسکتی ہے۔۔۔۔

Download Link

Direct Download

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *