Humnawah Mere By Menahil Mukhtar

 After Marriage Based | Rude hero | Romantic Novel

” مجھے نہیں پتہ بابا کو اس میں کیا پسند آیا ہے۔ ایک شادی پر ملے تھے اور آکر کہتے ہیں کہ تم نے اس سے شادی کرنی ہے۔ مجھے پیار محبت کا کونسیپٹ زیادہ سمجھ نہیں میں آتا اور شادی میں مجھے کوئی انٹرسٹڈ نہیں۔ تو بس بابا نے کہا اور میں نے کرلی۔ ” اور وہ دیوار کا سہارا لیے کھڑی سب سن رہی تھی۔ اس کی ساری حسیات سن ہو چکی تھیں۔
” تمہاری بھا بھی۔ ” اور وہ ہنسا تھا۔ ” بڑی عجیب سی تھی یار ، اپنے سے تو بڑا ڈوپٹہ لیا ہوا تھا۔ شاید کالج بھی نہیں گئی، بلکل میرے ٹائپ کی نہیں ہے۔ لیکن بابا بھی نا۔اف۔ ” اور شاید وہ کچھ اور بھی بول رہا تھا، لیکن وانیہ کی سننے کی صلاحیت اب جواب دے چکی تھی۔ سر پر پہاڑ گرنا کسے کہتے ہیں کوئی وانیہ سے پوچھے۔ کھڑے کھڑے زمین میں گڑنا کسے کہتے ہیں کوئی وانیہ سے پوچھے۔ اور وہ ابھی اس شخص کے ساتھ نکاح کے رشتے میں جڑ کر آئی تھی۔ کاش وہ یہ سب پہلے سن لیتی۔

Download Link

Direct Download

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *