Sitara E Zeest By Misbah Awan Novel20391
Sitara E Zeest By Misbah Awan
Hero Teacher Base | Age Difference Base | Social Romantic novel
“سر آپ کی کال آرہی ہے شاید۔”ارسہ کی نظر پڑی تو بولی۔
“سر کی بچی آتی رہے کال۔یہ تم مجھے سر کیوں کہتی ہو۔جیسے کسی اجنبی سے بات کی جاتی ہے۔جب تم مجھے سر کہ کر مخاطب کرتی ہو تو مجھے لگتا ہے تم کہ رہی ہو حد ادب۔۔فری ہونے کی کوشش مت کرنا۔یہ جو تم مجھے سر سر کہہ کر چڑھاتی رہی ہو نا اس کیلیے میں تمہیں کبھی معاف نہیں کروں گا۔”تقی منہ بناتے ہوئے بولا۔ارسہ کا منہ پہلے تو حیرت سے کھلا۔پھر ہنسی آئی مگر ضبط کرتے ہوئے بولی۔
“جی اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ نے مجھے کلاس سے باہر نکالا تھا نا۔اس کیلیے میں بھی کبھی آپکو معاف نہیں کروں گی۔”
“تمہیں ابھی بھی یاد ہے۔”تقی ہنسا۔
“مجھے ہمیشہ یاد رہے گا کیونکہ ایسا میرے ساتھ پہلی اور آخری مرتبہ ہوا ہے۔”
تقی کو یاد آیا کہ اس نے کیوں ارسہ کو کلاس میں آنے نہیں دیا تھا۔
“تم نے مجھے اگنور کیوں کیا تھا۔”تقی نے ابرو اچکایا۔
“میں نے اگنور نہیں کیا تھا۔میں سر سے بات کررہی تھی۔”
“جو بھی تھا لیکن تمہارے تاثرات بہت مزے کے تھے اس وقت۔”تقی کی آنکھوں میں شرارت ابھری۔
“کیا۔”ارسہ نے مصنوعی غصے سے گھورا۔
“تو پھر ٹھیک ہے میں اب کالج میں بھی سر نہیں کہوں گی۔”
“کیا واقعی۔”تقی نے آنکھیں پھیلائی۔
“جی بلکل۔اور اب مجھ پہ اس طرح رعب جمانے کی کوشش کی تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا۔”
ارسہ نے بیویوں والی دھونس جمائی۔

Download Link
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕