Sulagti Mohabbat By Aiman Raza Novel 20399
Sulagti Mohabbat By Aiman Raza
Genre : Vani Based | Second Marriage | Rude Hero
“ہاں کر رہا ہوں میں دوسری شادی سبھی کرتے ہیں اگر میں نے کر لی تو کونسی بڑی بات ہے جو تم یوں واویلہ کر رہی ہو۔ مت بھولو کہ تم ونی میں آئی ہو مجھ سے پوچھنے کا حق نہیں رکھتی”
اسنے سب کو نیچے جمع دیکھ لیا تھا تبھی جی کڑا کرتا بھولا۔۔۔۔
“دھوکے باز آخر دھوکا دے ہی دیا نہ تم نے۔ آج تک تم نے مجھے دیا ہی کیا تھا سوائے دکھوں اور تکلیفوں کے جو یہ تکليف بھی مجھے دینے چلے ہو۔ ابھی بھی باز آ جاؤ میں آخری دفعہ کہ رہی ہوں ۔ ورنہ کبھی تمہاری طرف پلٹ کر نہیں آؤں گی”
وفا نے اسکا گریبان جھنجوڑتے کہا۔۔۔
“میری مرضی میں جس کے پاس مرضی جاؤں اور تمہیں بھی تا قیامت نہیں چھوڑوں گا تا کہ تم دوسروں تک چلی جاو ہنہہہ کبھی نہیں۔ “
مومن نے ایک اور وار کیا تھا اس پر اسکی عزت پر۔۔۔۔
جس پر وہ مومن کو تماچہ مار چکی تھی منہ پر۔۔۔۔
“میں ہی غلط تھی میری محبت ہی غلط تھی جو تم جیسے غلیظ ذہنیت کے آدمی کو ہیرا سمجھ بیٹھی اور اصل ہیرے کو گنوا دیا تف ہے تم پر”
اسنے مومن کے کالر جکڑتے کہا جو مومن کو غصے کی آخری حد پر لے گئے ۔۔۔
“آآآآآ مر کر بھی نہیں چھوڑوں گا تمہیں میرے نام پر ہی مرو گی تم “
اسنے وفا کے دونوں بازو جھنجوڑتے کہا آنکھوں میں خون اتر آیا تھا۔۔۔۔
“اور میری بیوی کا کردار تم سے لاکھ درجے بہتر ہو گا”
یہ آخری کاری ضرب لگائی تھی مومن نے جس نے وفا کو پورا توڑ دیا تھا۔۔۔
“میری بد دعا ہے تمہیں وہ بیوی ملے جس کا کوئی کردار نہ ہو ۔ تم نے مجھ پر شک کیا ہے نا تو اب دیکھنا خدا بھی تمہیں طوائف سے نوازے گا”…..
اسنے آنسو بہاتے چیخ کر بد دعا دی۔۔۔۔جو عرش پر جا پہنچی تھی۔۔۔۔
مومن نے غصے سے اسے پیچھے دھکیلا اور پلٹ کر جانے لگا جب وفا کی درد ناک چیخوں سے پوری حویلی گونج اٹھی تھی۔۔۔
مومن کے دھکا دینے سے وفا پیٹ کے بل سیڑھیوں سے گرتی چلی گئی ۔۔۔
اس معصوم نے پیٹ پر بازو لپیٹ کر اپنے اندر پل رہی ننھی زندگی کو بچانے کی ایک ناکام سے کوشش کی تھی۔۔۔۔
“وفا”
اسفند وفا کو گرتا دیکھ فوراً سیڑھیاں پر بھاگا اور اسے آدھی سیڑھیوں میں جا لیا۔۔۔۔
وفا آنکھیں کھولو۔۔۔۔
اسفند کی آواز وہ آخری آواز تھی جو اسکے ذہن نے تاریکی میں ڈوبنے سے پہلے سنی۔۔۔
سیڑھیوں پر خون بہتا چلا گیا جو سیڑھیوں کو سرخ کر چکا تھا ۔۔۔۔موت کے رنگ جیسا۔۔۔۔۔۔

Download Link
Support Novelistan ❤️
Agar aap ko hamari free novels pasand aati hain aur aap hamari mehnat ki qadar karna chahte hain, to aap chhoti si support / donation kar sakte hain.
EasyPaisa / JazzCash
0309 1256788
Account name: Safia Bano
Bank Transfer (UBL)
United Bank Limited
Account no:
035101052131
ya
0112 0351 0105 2131
Name: Sadia Hassan
IBAN:
PK85 UNIL 0112 0351 0105 2131
Shukriya! Aapki support hamare liye bohot qeemti hai 💕