Sakhr  By Mirha Khan 

Age Difference | Contract Marriage | Rude Hero | Romantic Novel  | Complete Novel 


” عمر صاحب اس خبیث نے اس لڑکی کی چادر اتاری ہے ۔۔ جانے کب سے اسے تنگ کررہا تھا ۔۔ مجھے بتائیں کیا میں خاموش رہتا ؟ دل چاہ رہا ہے اسی زندہ گاڑ دوں !!! “
بلال ضبط کھوتا پھر آگے بڑھا تھا مگر اس بار عمر صاحب بیچ میں آگئے ۔۔
وه مٹھیاں بھینچتے پلٹے تو انہیں وه لڑکی کونے میں دبکی کھڑی نظر آئی ۔۔ وه خوف سے کانپ رہی تھی ۔۔
” تم نے اس لڑکی کی چادر اتاری ۔۔۔؟ “
وه سیدھے ہوتے اس لڑکے کے مقابل آتے اسے گھورنے لگے۔ ان کی شہد رنگ آنکھوں کے کنارے غصے کی شدت سے سرخ پڑنے لگے ۔۔ وه بس اسکے منہ سے ایک بار سننا چاہتے تھے ۔۔
” ہاں اتاری ہے ۔۔ تو ؟ تم مجھے ہاتھ لگا کر تو دکھاؤ پھر ۔۔۔ “
وه لڑکا ان کی عمر کا لحاظ کیے بغیر نہایت بدتمیزی سے بول رہا تھا جب عمر صاحب کے بھاری ہاتھ کا تھپڑ اسکا جبڑہ ہلا گیا ۔۔
” بلال ڈنڈہ لاؤ !!! “
وه اسے گدی سے پكڑتے سختی سے بولے تو بلال سر ہلاتا فورا اپنے گھر کی جانب دوڑا اسکے واپس آنے تک وه لڑکا گالیاں بکتا اپنا آپ چھڑوانے کی کوشش کررہا تھا ۔۔
عمر صاحب نے جھٹکے سے اسکی قمیض کھینچی تو اگلے بٹن ٹوٹ کر زمین پر بکھر گئے ۔۔
” لڑکی ۔۔ اسے دیکھو ۔۔ آئندہ کوئی تمہاری چادر پر ہاتھ ڈالے تو اسکا یہ حال کرنا ۔۔ “

 

Download Link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *