Mera Bakht Rang De By Noor Sitara

After Marriage |Forced Marriage | Rude Hero | Innocent Heroin | Romantic Novel

” تالی سویٹی دیکھو ۔اگر میں تم سے بے پناہ محبت کرتا ہوں تو اپنی بہن سے محبت کے ساتھ میں اس کے لیے پوزیسو بھی ہوں ۔اس معاملے میں تو میں خود اپنی ذات پر بھروسہ نہیں کرسکتا تھا کسی اور پر کیا کرتا ۔اور اس نے ہمیں دھمکی بھی دی تھی اگر کسی نے تم دونوں بھائی بہن کو بتایا تو وہ کہیں بھی چلی جائے گی ۔اور تمہیں ابھی روفہ کا پتا نہیں ہے وہ دھمکی دیتی نہیں ہے اس پر عمل بھی کرتی ہے ۔”
اپنے بازو کے حصار میں لے کر ایک ہاتھ اس کے گال پر رکھ کر نرمی سے سہلاتے ہوئے سمجھاتے ہوئے بولا ۔
” تو یعنی بھائی کی طرح وہ مجھے بھی پسند نہیں کرتی ۔مگر میں نے تو اس کے ساتھ کچھ برا نہیں کیا “
ہائیسم کی بات سے اس کے دل پر چوٹ پڑی تھی ۔روفہ کے ساتھ تو تین تین رشتے تھے کزن نند اور بھابی ۔مگر کسی ایک رشتے کا مان بھی نہیں تھا ۔
” فودیل نے ہی تمہیں روفہ کی نظروں میں برا بنا دیا ۔ہر بات پر تو وہ یہ بولتا تھا صرف اپنی بہن کی وجہ سے اس نے روفہ سے شادی کی ہے ۔اگر تم اس کی جگہ ہوتی تو کیا تمہیں روفہ بری نا لگتی ۔؟؟ “
ہائیسم کے سوال پر وہ کتنی ہی دیر چپ کی چپ ہی رہ گئی ۔کچھ بولتی بھی کیا اس کے اپنے بھائی نے کچھ بولنے کے قابل چھوڑا بھی نا تھا ۔
” میں اس سے معافی مانگ لوں گی ۔جبکہ مجھے تو پتا بھی نہیں کہ بھائی نے یہ سب کہہ کر اس کو ٹارچر کیا ۔۔”
افسوس سے بولتی ہائیسم کے کندھے پر سر ٹکا گئی ۔اس نے بھی اپنی گرفت اس پر سخت کرکے اپنے ہونٹ اس کے کالے خوشبودار بالوں پر رکھے ۔۔
” ویسے ہاشم پورا کا پورا روفہ جیسا ہے ۔بھائی پر تو زرا بھی نا گیا ۔”
اس کی کلائی پر پہنی گھڑی پر انگلی پھیرتی ہوئی اشتیاق سے بولی ۔۔
” اچھا ہے نا ۔تمہارے بھائی پر جاتا تو کسی کو اس پر پیار نہیں آنا تھا ۔میری بہن جیسا ہے اس لیے سب کا لاڈلا ہے ۔”
مصنوعی خفگی سے اس کے سینے پر مکا مار اس نے اپنی مسکراہٹ ہائیسم سے چھپائی

Download Link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *